HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

2420

2420 - "من قرأ القرآن فقام به آناء الليل والنهار يحل حلاله ويحرم حرامه خلطه الله بلحمه ودمه وجعله رفيق السفرة الكرام البررة، وإذا كان يوم القيامة كان القرآن له حجيجا فقال: يا رب كل عامل يعمل في الدنيا يأخذ بعمله من الدنيا إلا فلان كان يقوم بي آناء الليل والنهار فيحل حلالي ويحرم حرامي يا رب فأعطه، فيتوجه الله بتاج الملك، ويكسوه من حلل الكرامة ثم يقول: هل رضيت فيقول: يا رب أرغب له في أفضل من هذا فيعطيه الله عز وجل الملك بيمينه والخلد بشماله ثم يقال له هل رضيت فيقول: نعم يا رب، ومن أخذه بعد ما يدخل في السن فأخذه وهو ينفلت منه أعطاه الله أجره مرتين". (هب) عن أبي هريرة.
2420 ۔۔ جس نے قرآن پڑھا اور دن رات اس کی تلاوت کی۔ اس کے حلال کو حلال اور حرام کو حرام جانا۔ اللہ تعالیٰ قرآن اس کے گوشت پوست اور رگ و پئے میں بسا دیں گے۔ اور کاتبین، نیکو کار اور سردار فرشتوں کی رفاقت میسر فرمائیں گے۔ حتی کہ جب قیامت کا دن آئے گا تو یہ قرآن اس کے لیے حجت ہوگا۔ اور قرآن بارگاہ رب العزت میں کہے گا اے پروردگار ! ہر شخص دنیا میں عمل کرکے اپنی اجرت لیتا تھا سوائے اس شخص کے۔ یہ شب ور وز مجھ ہی میں مصروف رہتا تھا۔ میرے حلال کو حلال اور حرام کو حرام جانتا تھا۔ پس پروردگار ! اس کو نواز دیجیے۔ پھر اس شخص کو بادشاہی کا تاج پہنایا جائے گا اور عزت و کرامت کا حلہ زیب تن کیا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ قرآن سے فرمائیں گے کیا اب تو راضی ہے ؟ وہ کہے گا پروردگار ! میں تو اس کے لیے اس سے زیادہ کا خواہشمند تھا۔ تب اللہ تعالیٰ پروانہ سلطنت اس کے دائیں اور پروانہ ابد الآباد بائیں ہاتھ میں مرحمت فرمائیں گے۔ پھر اللہ تعالیٰ قرآن سے فرمائیں گے کیا اب تو راضی ہے ؟ وہ کہے گا پروردگار ! جی پروردگار ! اب میں راضی ہوں۔ اور جو شخص اس قرآن کو سن رسیدگی کے بعد حاصل کرے گا اور اس میں اٹکے گا اللہ تعالیٰ اس کو دہرا اجر مرحمت فرمائیں۔ (شعب الایمان بروایت ابوہریرہ (رض))

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔