HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

2444

2444 – "يمثل القرآن يوم القيامة رجلا فيؤتى بالرجل قد حمله فما نفد أمره (1) فيتمثل له خصما فيقول: يا رب حملته أياي فبئس حاملي تعدى حدودي وضيع فرائضي وركب معصيتي وترك طاعتي فما يزال يقذف عليه بالحجج حتى يقال فشأنك به فيأخذه بيده فما يرسله حتى يكبه على منخره في النار، ويؤتى بالرجل الصالح قد كان حمله وحفظ أمره فيتمثل له خصما دونه فيقول: يا رب حملته أياي فحفظ حدودى وعمل بفرائضي واجتنب معصيتي واتبع طاعتي فما يزال يقذف له بالحجج حتى يقال له شأنك به، فيأخذ بيده فما يرسله حتى يلبسه حلة الاستبرق ويعقد عليه تاج الملك ويسقيه كأس الخمر". (ش وابن الضريس عن عمرو) بن شعيب عن أبيه عن جده.
2444 ۔۔ روز قیامت قرآن آدمی کے حلیہ میں آئے گا۔ پس ایک شخص کو پیش کیا جائے گا، جس نے اس قرآن کو آدمی کے حلیہ میں اٹھا رکھا ہوگا۔ لیکن اس اٹھانے والے نے اس کا حق نہ ادا کیا ہوگا ۔ تو وہ اس کے خلاف مدعی بنے گا اور کہے گا اے پروردگار ! اس نے مجھے اٹھایا۔ لیکن یہ برا اٹھانے والا ہے۔ اس نے میری حدود کو پامال کیا ۔ میرے فرائض کو ضائع کیا۔ میری نافرمانی کا ارتکاب کیا۔ میری طاعت کو خیر آ باد کہا۔ سو اس طرح قرآن اس کے خلاف طرح طرح کے الزامات عائد کرے گا۔ آخر اس کو کہا جائے گا تمہارا اختیار ہے، اس کے ساتھ جو چاہو کرو۔ وہ اس کا ہاتھ پکڑ لے گا اور اس وقت تک نہیں چھوڑے گا۔ جب تک کہ اس کو منہ کے بل جہنم میں نہ گرا دے۔ پھر ایک نیکو کار شخص کو لایا جائے گا اس نے بھی اس کو اٹھا رکھا ہوگا۔ اور اس کے حقوق کی حفاظت کی ہوگی۔ اس کے لیے اس پر سوار قرآن حمایتی بن کر سامنے آئے گا اور کہے گا اس مجھے اٹھایا اور میری حدود کی رعایت کی۔ میرے فرائض پر عمل کیا۔ میری نافرمانی سے اجتناب کیا۔ میری طاعت کا متبع رہا۔ اس طرح قرآن اس کے حق میں طرح طرح کی خوبیاں شمار کرائے گا۔ حتی کہ اسے کہا جائے گا جا تیرا اختیار ہے، اس کے ساتھ جو چاہے کر۔ وہ اس کا ہاتھ پکڑ لے گا اور اس وقت تک نہیں چھوڑے گا۔ جب تک کہ اس کو ریشم کا حلہ زیب تن نہ کرا دے اور بادشاہت کا تاج اس کے سر پر نہ رکھوا دے اور جام شراب نہ پلوا دے۔ (ابن ابی شیبہ، ابن الضریس بروایت عمرو بن شعیب عن ابیہ عن جدہ)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔