HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

24631

24631- عن ابن الحوتكية 2 قال: "قدمت على عمر بن الخطاب وهو في نفر من أصحاب النبي صلى الله عليه وسلم بالقاحة فقالوا: نحن كنا إذ أهدى له الأعرابي أرنبا وهو معلق، فقال للنبي صلى الله عليه وسلم: هذه هدية وكان النبي صلى الله عليه وسلم لا يأكل هدية حتى يأكل منها صاحبها للشاة المسمومة التي أهديت له بخيبر فقال النبي صلى الله عليه وسلم: كل منها فقال: إني صائم قال: وكم تصوم من الشهر؟ قال: ثلاثة أيام قال: أحسنت اجعلهن الغر البيض ثلاث عشرة وأربع عشرة وخمس عشرة فأهوى النبي صلى الله عليه وسلم إلى الأرنب ليأخذ منها، فقال للنبي صلى الله عليه وسلم: أما إني رأيتها تدمأ فأمسك النبي صلى الله عليه وسلم يده". "ابن جرير: وصححه".
24631 ۔۔۔ ابن حوتکیہ کہتے ہیں میں سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) کی خدمت میں حاضر ہوا آپ (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین کے ساتھ گھر کے صحن میں بیٹھے ہوئے تھے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین فرما رہے تھے ہم اس وقت موجود تھے جب ایک عرابی نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو خرگوش ہدیہ میں پیش کیا تھا چنانچہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس وقت تک ھدیۃ کی چیز تناول نہیں فرماتے تھے جب تک کہ صاحب ہدیہ خود بھی نہ کھا لیتا چونکہ ایک مرتبہ خیبر میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو زہر آلود بکری ہدیہ میں پیش کی گئی تھی حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اعرابی سے فرمایا : تم کھاؤ اس نے جواب دیا : مجھے روزہ ہے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم مہینہ میں کتنے روزے رکھتے ہو اس نے عرض کیا : تین دن آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : شاباش یہ روزے ایام بیض یعنی 13 ، 14، 15، تاریخوں میں رکھو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے (بھونے ہوئے) خرگوش سے کچھ تناول فرمانے کے لیے ہاتھ بڑھایا تو اعرابی بولا : رہی بات میری سو میں نے اسے خون آلود دیکھا تھا چنانچہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنا ہاتھ روک لیا ۔ (رواہ ابن جریر وصححۃ)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔