HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

27105

27105- "أيضا" "بت عند خالتي ميمونة فقام النبي صلى الله عليه وسلم يصلي من الليل فأتى الحاجة ثم جاء فغسل وجهه ويديه ثم نام ثم قام يصلي من الليل فأتى القربة ثم توضأ وضوء من لم يكثر وقد أبلغ ثم قام فصلى وتمطيت كراهية أن يراني أبقيه يعني أراقبه ثم قمت ففعلت كما فعل فقمت عن يساره فأخذ بما يلي أذني حتى أدارني فكنت عن يمينه وهو يصلي فتتامت صلاته إلى ثلاث عشرة ركعة منها ركعتا الفجر، ثم اضطجع فنام حتى نفخ ثم جاء بلال فأذنه بالصلاة فقام فصلى ولم يتوضأ وكان في دعائه: "اللهم اجعل في قلبي نورا وفي سمعي نورا، وفي بصري نورا، وعن يميني نورا، وعن يساري نورا، ومن فوقي نورا، ومن تحتي نورا، ومن بين يدي نورا ومن خلفي نورا وأعظم لي نورا"، قال كريب وست عندي في التابوت وعصبي ومخي ودمى وشعري وبشري وعظامي". "عب".
27105 ۔۔۔ ” ایضاء “ ابن عباس (رض) کہتے ہیں میں نے اپنی خلہ میمونہ (رض) کے ہاں رات بسر کی رات کو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز کے لیے اٹھ کھڑے ہوئے رفع حاجت سے فارغ ہو کر چہرہ اور ہاتھ دھوئے پھر سو گئے پھر رات کو نماز کے لیے اٹھے مشکیزے کے پاس آئے مختصر مگر پورا وضو کیا پھر نماز کے لیے کھڑے ہوگئے میں نے انگڑائی لی اس بات کو ناپسند سمجھتے ہوئے کہ میں انھیں دیکھ رہا ہوں پھر میں اٹھ گیا اور ایسا ہی کیا جیسا کہ آپ نے کیا تھا میں آپ کی بائیں طرف کھڑا ہوگیا مجھے قریب والے کان سے پکڑ کر گھمایا حتی کہ میں آپ کی دائیں طرف ہوگیا آپ برابر نماز میں رہے آپ کی نماز رتیرہ (13) رکعتوں تک مکمل ہوئی ان میں دو رکعتیں فجر کی بھی تھیں۔ پھر آپ پہلو کے بل سو گئے حتی کہ خراٹے لینے لگے ۔ حتی کہ بلال (رض) آئے اور نماز کے لیے کہا آپ کھڑے ہوئے نماز پڑھی اور وضو نہیں کیا آپ کی دعا میں یہ الفاظ تھے یا اللہ نور کر دے میرے دل میں نور کر دے میری شنوائی میں نور کر دے میری سامنے نور کر دے میرے پیچھے اور مجھے نور عظیم عطا فرما۔ کریب کہتے ہیں میرے پاس چھ چیزیں اور ہیں جو صندوق میں پڑی ہیں اور وہ یہ ہیں ” نور کر دے میرے پٹھوں، دماغ، خون، بال، چمڑی اور ہڈیوں میں۔ (راوہ عبدالرزاق)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔