HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

28512

28512- عن رافع بن خديج عن أنس قال: دخل النبي صلى الله عليه وسلم على عائشة وهي موعوكة فشكت إليه الحمى وسبتها فقال: لا تسبيها فإنها مأمورة ولكن إن شئت علمتك كلمات إذا قلتهن أذهب الله عنك قولي اللهم ارحم عظمي الدقيق وجلدي الرقيق، وأعوذ بك من فورة الحريق يا أم ملدم إن كنت آمنت بالله واليوم الآخر فلا تأكلي اللحم ولا تشربي الدم ولا تفوري على الفم، ولا تصدعي الرأس وانتقلي إلى من زعم أن مع الله إلها آخر فإني أشهد أن لا إله إلا الله وأن محمدا عبده ورسوله، قالت عائشة: فقلتها فذهبت عني الحمى". أبو الشيخ في الثواب وفيه عبد الملك بن عبد ربه الطائي قال في المغني حديثه منكر.
28512 ۔۔۔ رافع بن خدیج (رض) سے مروی ہے کہ وہ انس (رض) سے نقل کرتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اماں عائشہ (رض) کی پاس تشریف لائے وہ بیمار تھیں انھوں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے بخار کی شکایت کی اور اس کو برا بھلا کہا ! نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا بخار کو برا نہ کہو اس لیے کہ یہ مامور ہے اور لیکن اگر چاہے تو میں تجھے وہ کلمات سکھا دوں کہ جب تو ان کو پڑھے گی تو اللہ تبارک وتعالیٰ تجھ سے بخار کو دور فرما دیں گے تو یوں کہہ ۔ (اللھم ارحم عظمی الدقیق وجدی الرقیق واعوذبک من فورۃ الحریق یا ام ملدم ان کنت امنت بااللہ والیوم الاخر فلاتا کلی اللحم ولا تشربی الدم ولا تفوری علی الفم ولا تصدی الراس وانتقلی الی من زعم ان مع اللہ الھا اخر فانی اشھدن لا الہ الا اللہ وان محمدا عبدہ ورسولہ ) ۔ ترجمہ :۔۔۔ اے اللہ ! میری باریک (نازک ) ہڈی پر رحم فرما اور میری نازک کھال پر رحم فرمایا اور میں تیری پناہ لیتا ہوں آگ کے جوش سے اے ام ملدم اگر تو اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتی ہے تو گوشت نہ کھاؤاور خون نہ پی اور منہ پر جوش نہ کر اور سر کو نہ دکھا اور چلی جا اس شخٓص کی طرف جو یہ باطل گمان کرتا ہے کہ اللہ کے ساتھ کوئی اور بھی معبود ہے پس بیشک میں گواہ ہوں اس بات پر کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اس بات پر کہ محمد اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔ اماں عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ میں نے یہ کلمات کہے اور بخار مجھ سے جاتا رہا (رواہ ابو الشیخ فی الثواب) اس کی سند میں عبدالملک بن عبدربہ طائی ہے جس کے بارہ میں مغنی میں کہا ہے کہ وہ متروک ہے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔