HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

2882

2882 – "قراء القرآن ثلاثة: رجل قرأ القرآن فاتخذه بضاعة فاستحرمه (2) الملوك واستمال به الناس، ورجل قرأ القرآن فأقام حروفه وضيع حدوده كثر هؤلاء من قراء القرآن لا كثرهم الله تعالى ورجل قرأ القرآن فوضع دواء القرآن على داء قلبه فاسهر به ليله واظمأ به نهاره وقاموا (3) في مساجدهم وحبوا به (4) تحت برانسهم فهؤلاء يدفع الله بهم البلاء ويزيل (5) من الأعداء وينزلغيث السماء فوالله لهؤلاء (1) من القراء أعز من الكبريت الأحمر". (حب في الضعفاء وأبو نصر السجزي في الابانة والديلمي عن بريدة) وقال السجزي: غريب لم يروه غير أحمد بن متيم (2) وفيه مقال، (هب عن الحسن قوله) .
2882 ۔۔۔ قرآن کے قاری تین ہیں۔ ایک وہ شخص، جس نے قرآن پڑھا اور اس کو سامان رزق بنا لیا بادشاہوں کے ہاں اس کی حرمت کو پامال کیا۔ لوگوں کو اس کے ذریعہ مائل کیا۔ دوسرا وہ شخص جس نے قرآن پڑھا اس کے حروف کو خوب خوب سیدھا کیا۔ لیکن اس کی قائم کردہ حدود کو ضائع کردیا۔ تو قارئین قرآن کے یہ گروہ بہت ہیں اللہ ان کو برکت نہ دے۔ اور ایک وہ شخص ہے جس نے قرآن سیکھا اور اس کو اپنے دل کے مرض کی دواء بنایا۔ پس قرآن نے اس کی راتوں کو بیدار رکھا اس کے دنوں کو پیاسا رکھا۔ وہ لوگ مسجدوں میں کھڑے رہتے ہیں۔ اپنے لباس میں سہارا لیے اس میں غور و فکر کرتے ہیں۔ پس یہی لوگ ہیں جن کی وجہ سے اللہ تعالیٰ بلاؤں اور خطرات کو ٹال دیتے ہیں۔ دشمنوں کو دفع کردیتے ہیں۔ آسمان سے بارش نازل کرتے ہیں۔ پس اللہ کی قسم ! یہ قراء کبریت احمر سے زیادہ نایاب ہیں۔ (الصحیح لابن حبان فی الضعفاء، ابو نصر السجزی فی الابانۃ والدیلمی بروایت بریدہ)
سجزی (رح) فرماتے ہیں حدیث میں ضعف ہے۔ اس کو احمد بن متیم کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا اور وہ بھی متکلم فیہ ہے۔ (شعب الایمان بروایت الحسن (رح))

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔