HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

2888

2888- "يجيء النبي، يوم القيامة، ومعه الرجل، والنبي ومعه الرجلان، ويجيء النبي ومعه الثلاثة، وأكثر من ذلك، فيقال له: هل بلغت قومك؟ فيقول: نعم فيدعى قومه، فيقال لهم: هل بلغكم هذا، فيقولون لا، فيقال له: من يشهد لك؟ فيقول: محمد وأمته، فيدعى محمد وأمته، فيقال لهم: هل بلغ هذا قومه؟ فيقولون نعم، فيقال وما علمكم؟ فيقولون: جاءنا نبينا فأخبرنا: أن الرسل قد بلغوا، فصدقناه، فذلك قوله: {وَكَذَلِكَ جَعَلْنَاكُمْ أُمَّةً وَسَطاً لِتَكُونُوا شُهَدَاءَ عَلَى النَّاسِ وَيَكُونَ الرَّسُولُ عَلَيْكُمْ شَهِيداً} ". "حم ن هـ عن أبي سعيد".
2888: قیامت کے روز ایک نبی آئے گا اور اس کے ساتھ فقط ایک امتی ہوگا اور کسی نبی کے ساتھ دو امتی ہوں گے اور کسی نبی کے ساتھ تین امتی ہوں گے۔ اور کسی کے ساتھ اس سے زیادہ ہوں گے پس اس نبی سے کہا جائے گا کیا تم نے اپنی قوم کو پیغام پہنچا دیا تھا ؟ وہ کہے گا جی ہاں، پھر اس کی قوم کو بلایا جائے گا۔ ان سے پوچھا جائے گا : کیا تم کو اس نے پیغام پہنچا دیا تھا ؟ وہ کہیں گے نہیں۔ تب پیغمبر سے پوچھا جائے گا کہ تمہارا کون گواہ ہے ؟ وہ کہے گا : محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور اس کی امت۔ پس محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور اس کی امت کو بلایا جائے گا۔ ان سے پوچھا جائے گا کیا اس پیغمبر نے قوم تک پیغام خداوندی پہنچا دیا تھا ؟ امت محمدیہ عرض کرے گی جی اں ! امت محمدیہ سے پوچھا جائے گا : تمہیں اس بات کا کیسے علم نے اپنی قوم تک پیغام خداوندی پہنچا دیا تھا ؟ امت محمدیہ عرض کرے گی جی ہاں ! امت محمدیہ سے پوچھا جائے گا : تمہیں اس بات کا کیسے علم ہوا ؟ وہ کہیں گے ہمارے نبی نے ہمیں خبر دی تھی کہ تمام رسولوں نے اپنی قوموں تک پیغام خداوندی پہنچا دیا ہے۔ لہٰذا ہم نے اپنے پیغمبر (محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ) کی تصدیق کی۔ پس یہی اس فرمانِ باری (وکذلک جعلناکم) کا مطلب ہے۔ (مسند احمد، نسائی، ابن ماجہ بروایت ابو سعید خدری (رض))

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔