29718- عن أبي مليكة قال: لما سامت عائشة بريرة فقالت: أعتقها: قالوا وتشترطين لنا ولاءها؟ فدخل النبي صلى الله عليه وسلم فقالت ذلك فقال: "نعم اشترطيه لهم؛ فإن الولاء لمن أعتق، ثم قام فخطب فقال: ما بال الشرط قد وقع قبله حق الله؟ الولاء لمن أعتق". "عب".
29718 ۔۔۔ ابو ملیکہ کی روایت ہے کہ جب حضرت عائشہ صدیقۃ (رض) نے بریرہ (رض) کا سودا کرنا چاہا تو حضرت عائشہ صدیقۃ (رض) نے کہا : میں اسے آزاد کروں کی مالکان نے کہا : آپ ہمارے لیے بریرہ کے حق ولاء کی شرط لگا دیں جب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) گھر تشریف لائے حضرت عائشہ صدیقۃ (رض) نے اس کا تذکرہ کیا آپ نے فرمایا جی ہاں ان کے لیے شرط لگا دو ولاء تو اس کا حق جو غلام کو آزاد کرتا ہے۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کھڑے ہو کر لوگوں سے خطاب کیا اور فرمایا : یہ کیسی شرط ہے حالانکہ قبل ازیں اللہ تعالیٰ کا حق ہوچکا ہے جو شخص غلام کو آزاد کرتا ہے ولاء کا حق بھی اسی کا ہے۔ (رواہ عبدالرزاق)