HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

2976

2976- "يا أهل المدينة إن الله تعالى يعرض عن الخمر تعريضا لا أدري لعله سينزل فيها أمرا، ثم قال: بعد يا أهل المدينة إن الله تعالى قد أنزل إلي تحريم الخمر فمن كتب هذه الآية وعنده منها شيء فلا يشربها". "هب عن أبي هريرة".
2976: اے اہل مدینہ ! اللہ تعالیٰ نے مجھ پر شراب کی حرمت نازل کردی ہے۔ پس جو شخص یہ آیت جانتا ہو اور اس کے پاس شراب ہو وہ اس میں سے نہ پیے۔ شعب الایمان للبیہقی بروایت ابوہریرہ (رض)۔
شراب کی حرمت میں حکمت و تدبیر الہی
تشریح : فرمان الہی ہے :
یا ایہا الذین امنوا انما الخمر والمیسر والانصاب والازلام رجس من عمل الشیطن فاجتنبوہ لعلکم تفلحون۔ انما یرید الشیطان ان یوقع بینکم العداوۃ والبغضاء فی الخمر والمیسر ویصدکم عن ذکر اللہ و عن الصلوۃ فھل انتم منتہون (المائدۃ؛ 90 ۔ 91) ۔
اے ایمان والو ! شراب اور جوا اور بت اور پانے (ی سب) ناپاک کام اعمال شیطان سے یں۔ سو ان سے بچتے رہنا تاکہ نجات پاؤ۔ شیطان توبہ چاہتا ہے کہ شراب اور جوئے کے سبب تمہارے آپس میں دشمنی اور بغض ڈلوا دے اور تمہیں خدا کی یاد سے اور نماز سے روک دے تو تم کو (ان کاموں سے) باز رہنا چاہیے۔
انصاب اور ازلام کی تفسیر اسی سورت کی ابتداء میں وما ذبح علی النصب وان تستقسموا بالازلام کے تحت میں گزر چکی ہے۔
اس آیت سے پہلے بھی بعض آیات خمر (شراب) کے بارہ میں نازل ہوچکی تھیں۔ اول یہ آیت نازل ہوئی۔ یسئلونک عن الخمر والمیسر قل فیھما اثم کبیر و منافع للناس واثمہما اکبر من نفعہما (بقرہ : رکوع 27) گو اس سے نہایت واضح اشارہ تحریم خمر کی طرف کیا جا رہا تھا مگر چونکہ صاف طور اس کے چھوڑنے کا حکم نہ تھا اس لیے حضرت عمر (رض) نے س کر کہا اللہم بین لنا بیانا شافیا اس کے بعد دوسری آیت آئی۔ یا ایہا الذین آمنوا لا تقربوا الصلوۃ وانتم سکاری الی آخر الایۃ (نساء رکوع 6) اس میں بھی تحریم خمر کی تصریح نہ تھی۔
گو نشہ کی حالت میں نماز کی ممانعت ہوئی اور یہ قرینہ اسی کا تھا کہ غالبا یہ چیز عنقریب کلیۃ حرام ہونے والی ہے۔ مگر چونکہ عرب میں شراب کا رواج انتہاء کو پہنچ چکا تھا اور اس کو دفعۃ چھڑا دینا مخاطبین کے لحاظ سے سہل نہ تھا اس لیے نہایت حکیمانہ تدریج سے اولا قلوب میں اس کی نفرت بٹھلائی گئی اور آہستہ آہستہ حکم تحریم سے مانوس کیا گیا۔ چنانچہ حضرت عمر (رض) نے اس دوسری آیت کو سن کر پھر وہی لفظ کہے اللہم بین لنا شافیا آخر کار مائدہ کی یہ آیتیں جو اس وقت ہمارے سامنے ہیں۔ یا ایہا الذین امنوا سے فھل انتم منتہون، تک نازل کی گئیں جس میں صاف صاف بت پرستی کی طرح اس گندی چیز سے بھی اجتناب کرنے کی ہدایت کی تھی۔ چنانچہ حضرت عمر (رض) فھل انتم منتہون سنتے ہی چلا اٹھے۔ انتہینا انتہینا۔ لوگوں نے شراب کے مٹکے توڑ ڈالے، مے خانے برباد کردئیے۔ مدینے کی گلی کوچوں میں شراب پانی کی طرح بہتی پھرتی تھی۔ سارا عرب اس گندی شراب کو چھوڑ کر مغفرت ربانی اور محبت و اطاعت نبوی کی شراب طہور سے مخمور ہوگیا اور ام الخبائث کے مقابلہ پر حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ جاد ایسا کامیاب ہوا جس کی نظیر تاریخ میں نہیں مل سکتی۔ خدا کی قدرت دیکھو کہ جس چیز کو قرآن کریم نے اتنا پہلے اتنی شدت سے روکا تھا آج سب سے بڑے شراب خور ملک امریکہ وغیرہ اس کی خرابیوں اور نقصانات کے محسوس کرکے اس کے مٹا دینے پر تلے ہوئے ہیں۔ فللہ الحمد والمنتہ۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔