HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

3013

3013- "الحج" "أتدرون أي يوم هذا1 يوم يقول الله عز وجل لآدم: يا آدم قم فابعث بعث النار، فيقول: يا رب وما بعث النار؟ قال من كل ألف تسع مائة وتسعة وتسعون إلى النار وواحد إلى الجنة، فكبر ذلك على المسلمين، فقال: سددوا وقاربوا وأبشروا، فو الذي نفسي بيده ما أنتم في الناس إلا كالشامة في جنب البعير، أو كالرقمة في ذراع الدابة، وإن معكم لخليقتين ما كانتا مع شيء. قط2 إلا كثرتاه، ياجوج وماجوج ومن هلك من كفرة الإنس والجن". "عبد بن حميد ك عن أنس" قال لما نزلت: {يَا أَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمْ إِنَّ زَلْزَلَةَ السَّاعَةِ شَيْءٌ عَظِيمٌ} قال فذكره "حم ت حسن صحيح" "طب ك عن عمران بن حصين ك عن ابن عباس".
3013: سورة حج : کیا تم جانتے ہو یہ کون سا دن ہے ؟ (روح المعانی میں ہے صحابہ کرام (رض) نے جوابا عرض کیا : اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں) پھر فرمایا یہ دن وہ ہے جس میں اللہ تعالیٰ آدم (علیہ السلام) کو فرمائی گے : اے آدم (علیہ السلام) ! کھڑا ہو اور جہنم کا حصہ نکال۔ آدم (علیہ السلام) عرض کریں گے اے پروردگار ! جہنم کا حصہ کتنا ہے ؟ پروردگار فرمائیں گے : ہر ہزار میں سے نو سو ننانوے جہنم کا حصہ ہیں اور ایک جنت کے لیے ہے۔
یہ بات مسلمانوں کو شاق گزری تب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : سیدھے سیدھے رہو، قریب قریب رہو اور مجھ سے خوشخبری سنو ! قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے تم لوگوں میں ایسے ہو جیسے اونٹ کے پہلو میں تل یا جانور کے ہاتھ میں معمولی گھاس۔ اور یقین کرو تمہارے ساتھ دو ایسی چیزیں پیدا کی گئی ہیں جو کسی کے ساتھ بھی ہوں اس کو کثیر تعداد کردیتی ہیں۔ یاجوج ماجوج اور جن و انس کے کفار۔ (اور نو سو ننانوے انہی میں سے ہوں گے اور ایک مسلمانوں میں سے ہوگا انشاء اللہ) عبد بن حمید، مستدرک الحاکم بروایت انس) ۔
فرمایا : جب قرآن کی یہ آیت نازل ہوئی : یا ایہا الناس اتقوا ربکم ان زلزلۃ الساعۃ شیء عظیم۔ الحج : 1
اے لوگو ! اپنے پروردگار سے ڈرو، بیشک قیامت کا جھٹکا عظیم شے ہے۔
تب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مذکورہ بالا ارشاد صادر فرمایا۔ (مسند احمد، السنن الترمذی حسن صحیح، الطبرانی فی الکبیر، مستدرک الحاکم، بروایت عمران بن حصین مستدرک ابن عباس (رض))

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔