HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

3024

3024- "أما الظاهرة فالإسلام وما حسن من خلقك، وما أسبغ عليك من الرزق، وأما الباطنة يا ابن عباس، فما ستر عليك من عيوبك، إن الله عز وجل يقول: إني جعلت للمؤمن ثلث ماله بعد وفاته، أكفر بها خطاياه بعد موته، وجعلت المؤمنين والمؤمنات يستغفرون له، وسترت عليه عيوبه التي لو علم بها أهله دون عبادي لنبذوه". "ابن مردويه "هب-2" والديلمي وابن النجار عن ابن عباس" أنه قال: يا رسول الله قول الله {وَأَسْبَغَ عَلَيْكُمْ نِعَمَهُ ظَاهِرَةً وَبَاطِنَةً} . "قال فذكره –3".
3024: ابن عباس (رض) نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا : فرمان الہی : واسبغ علیکم نعمہ ظاھرۃ وباطنۃ (لقمان : 20) اور اللہ نے تم پر اپنی ظاہری اور باطنی نعمتیں پوری کردی ہیں۔ کا کیا مطلب ہے ؟ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جواب ارشاد فرمایا :
ظاہری نعمتیں تو اسلام اور تمہارا اچھا اخلاق اور خدا کا تمہیں دیا ہوا رزق ہے۔ جبکہ باطنی نعمتیں اے عباس کے فرزند ! وہ ہیں کہ پروردگار نے تمہارے عیوب لوگوں سے پردہ میں رکھے۔ نیز یہ کہ اللہ عزوجل فرماتے ہیں : میں نے مومن کی وفات کے بعد اس کے مال کا ایک تہائی حصہ اس کے لیے چھوڑ دیا ہے (کہ وہ چاہے تو اس کو راہ خدا میں وصیت کرجائے) جس کے بدلے میں اس کے گناہوں کو بخش دوں گا۔ نیز پروردگار فرماتے ہیں : میں مومن مردوں اور عورتوں کو اس کے لیے استغفار میں لگا دیتا ہوں اور اس کے ایسے ایسے گناہ چھپا لیتا ہوں کہ اگر اس کے گھر والوں کو بھی اس کا علم ہوجائے تو وہ اس کو چھوڑ دیں (یہ خدا کی باطنی نعمتیں ہیں) (ابن مردویہ، شعب الایمان للبیہقی، الدیلمی، ابن النجار بروایت ابن عباس (رض))

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔