HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

3040

3040- "الشورى" "يا عثمان ما سألني عنها1 أحد قبلك، تفسيرها لا إله إلا الله، والله أكبر، وسبحان الله وبحمده، واستغفر الله ولا حول ولا قوة إلا بالله الأول والأخر والظاهر والباطن، بيده الخير يحي ويميت وهو على كل شيء قدير، يا عثمان من قال2 هذا إذا أصبح وإذا أمسى عشر مرات أعطاه الله ست خصال: أما أولهن فيحرس من إبليس وجنوده، وأما الثانية فيعطى قنطارا من الأجر. وأما الثالثة فترفع له درجة في الجنة، وأما الرابعة فيزوج من الحور العين، وأما الخامسة فيحضرها اثنا عشر ألف ملك، وأما السادسة فله من الأجر كمن قرأ القرآن والتوراة والإنجيل والزبور، وله مع هذا يا عثمان كمن حج واعتمر، وقبلت حجته، وعمرته، فإن مات في يومه طبع بطابع الشهداء". "يوسف القاضي في سننه ع عق وابن أبي عاصم وأبو الحسن القطان في الطولات وابن المنذر وابن أبي حاتم وابن السني في عمل يوم وليلة وابن مردويه" "ن1 في الأسماء عن عثمان" أنه سأل رسول الله صلى الله عليه وسلم عن تفسير قوله تعالى: {لَهُ مَقَالِيدُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ} قال: فذكره وأورده ابن الجوزي في الموضوعات وهو غير مسلم له.
3040: سورة الشوری : اے عچمان تم سے پہلے کسی نے مجھ سے یہ سوال نہیں کیا۔ (حضرت عثمان (رض) نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دریافت کیا تھا کہ لہ مقالید السموات والارض، الشوری : 12) آسمانوں اور زمین کی کنجیاں اسی کے ہاتھ میں ہیں اس کی کیا تفسیر ہے ؟ چنانچہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اس کی تفسیر لا الہ الا اللہ واللہ اکبر سبحان اللہ وبحمدہ استغفر اللہ ولا حول ولا قوۃ الا باللہ الاول والاخر والظاہر والباطن بیدہ الخیر یحییٰ ویمیت وھو علی کل شیء قدیر۔ (ہے یعنی آسمانوں اور زمین کی کنجیاں یہی ہیں) اے عثمان ! صبح و شام جس شخص نے یہ کلمات دس دس مرتبہ کہہ لیے اللہ پاک اس کو چھ خصلتیں عطا فرمائے گا۔ پہلی یہ کہ ابلیس اور اس کے لشکر سے اس کی حفاظت فرمائے گا۔ دوسری ایک قنطار اس کو اجر مرحمت فرمائے گا (یعنی ہزار اوقیہ) تیسری خصلت یہ کہ جنت میں اس کا درجہ بڑھا دیا جائے گا۔ چوتھی یہ کہ حور عین سے اس کی شادی کروا دی جائے گی۔ پانچویں یہ کہ موت کے وقت بارہ ہزار فرشتے اس کے استقبال کے لیے حاضر ہوں گے۔ چھٹی خصلت یہ کہ اللہ پاک اس کو اتنا اجر عطا فرمائیں گے گویا اس نے قرآن، توراۃ ، انجیل اور زبور سب کی مکمل تلاوت کرلی۔ اس کے ساتھ ساتھ اس کو حج اور عمرہ کا ثواب ملے گا ایسے حج وعمرہ کا جو بارگاہ خدا میں قبول کرلیے گئے ہوں۔ پس اگر وہ اس دن مرا تو شہداء کے زمرے میں اٹھایا جائے گا۔ (یوسف القاضی فی سننہ، مسند ابی یعلی، الضعفاء للعقیلی، ابن ابی لیلۃ، ابن مردویہ نسائی فی الاسماء بروایت عثمان (رض)
کلام : مصنف فرماتے ہیں علامہ ابن الجوزی (رح) نے اس روایت کو موضوع روایات میں شمار کیا ہے۔ اور یہ غیر تسلیم شدہ امر ہے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔