HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

3050

3050- "الواقعة" "إن الله تعالى قسم الخلق قسمين، فجعلني في خيرها قسما فذلك قوله تعالى: أصحاب اليمين، وأصحاب الشمال فأنا من أصحاب اليمين، وأنا من خير أصحاب اليمين، جعل القسمين بيوتا، فجعلني في خيرها بيتا فذلك قوله: {فَأَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ مَا أَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ وَأَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ مَا أَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ وَالسَّابِقُونَ السَّابِقُونَ} فأنا من خير السابقين، ثم جعل البيوت قبائل، فجعلني في خيرها قبيلة، فذلك قوله: {شُعُوباً وَقَبَائِلَ} فأنا أتقى ولد آدم وأكرمهم على الله عز وجل ولا فخر، ثم جعل القبائل بيوتا، فجعلني في خيرها بيتا فذلك قوله: {إِنَّمَا يُرِيدُ اللَّهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيراً} . "طب وابن مردويه وأبو نعيم ق معا في الدلائل عن ابن عباس".
3050: سورة الواقعہ : اللہ تعالیٰ نے تمام مخلوق کو دو قسموں میں پیدا کیا ہے اور مجھے ان دونوں میں سے اچھی قسم میں شامل فرمایا ہے۔ پس فرمان باری تعالیٰ میں انہی دو اقسام کی طرف اشارہ ہے۔
اصحاب الیمین واصحاب الشمال۔ الواقعۃ۔
دائیں ہاتھ والے اور بائیں ہاتھ والے۔
چنانچہ میں اصحاب الیمین یعنی دائیں ہاتھ والوں میں سے ہوں۔ اور داہنے ہاتھ والوں میں سے بھی بہترین لوگوں میں سے ہوں۔ اسی طرح پروردگار سبحانہ و تعالیٰ نے گھروں کی بھی دو قسمیں بنائی ہیں اور مجھے ان میں سے اچھے گھر والا بنایا ہے۔ فرمان الہی ہے :
واصحاب المیمنۃ ما اصحاب المینۃ واصحاب المشئمۃ ما اصحاب المشئمۃ والسابقوان السابقون۔ سورة الواقعہ : 108 ۔
تو داہنے ہاتھ والے (سبحان اللہ) داہنے ہاتھ والے کیا (ہی چین مین) ہیں اور بائیں ہاتھ والے (افسوس) بائیں ہاتھ والے کیا (گرفتار عذاب) ہیں۔ اور آگے بڑھنے والے ہیں (ان کا کیا ہی کہنا) وہ آگے ہی بڑھنے والے ہیں۔
پس میں سابقین میں سے بہتر ہوں۔ پھر اللہ تعالیٰ سب لوگوں کو قبائل میں تقسیم فرمایا۔ چنانچہ مجھے بہترین قبیلہ کا فرد بنایا۔ اور وہ یہ فرمان الہی ہے۔
وجعلناکم شعوبا و قبائل۔ حجرات :13
اور ہم نے تمہاری قومیں اور قبیلے بنائے۔
سو میں اولاد آدم میں سب سے زیادہ صاحب التقوی ہوں۔ اور خدا کے ہاں سب سے زیادہ مکرم ہوں لیکن مجھ کو اس پر کوئی بڑائی مطلوب نہیں۔ پھر اللہ تعالیٰ نے قبائل کو گھروں میں تقسیم کیا اور مجھے بہترین گھر والا بنایا۔ فرمان باری عز اسمہ ہے :
انما یرید اللہ لیذھب عنکم الرجس اھل البیت ویطہرکم تطہیرا : الاحزاب : 23
اے (رسول کے) گھر والو ! خدا چاہتا ہے کہ تم سے ناپاکی (میل کچیل) دور کردے اور تمہیں بالکل پاک صاف کردے۔ (الطبرانی فی الکبیر، ابن مردویہ، ابو نعیم والبیہقی فی الدلائل بروایت ابن عباس (رض))

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔