HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

3096

3096- "أنزل القرآن على سبعة أحرف: آمر وزاجر وترغيب وترهيب وجدل وقصص ومثل". "ابن جرير عن أبي قلابة" مرسلا.
3096: قرآن سات حروف پر نازل کیا گیا ہے آمر (حکم دینے والا) زاجر (روکنے والا ترغیب (خوشخبری دینے والا) ترہیب (ڈرانے والا) جدل (مناظرہ کرنے والا) قصص اور مثالیں۔ ابن جریر بروایت ابی قلابہ (رض) ۔
فائدہ اس حدیث اور اس کی دوسری روایات اور اقوال سے بعض علماء نے سات حروف سے سات قراءت مراد نہیں لی ہیں بلکہ سات معانی اور مضامین مراد لیے ہیں۔ یہ رائے محل نظر اور بدیہی البطلان ہے۔ کیونکہ اس مضمون کی مرویات سے مراد صرف قرآن کے مضامین بیان کرنا مقصودیں نہ کہ قراءت۔ یہ دونوں بالکل جداگانہ چیزیں ہیں۔ کیونکہ حروف سے متعلق پیچھے جس قدر مرویات گزری ہیں سرسری نظر میں ان سے واضح ہوجاتا ہے کہ ان سے الفاظ کا اختلاف مراد ہے نہ کہ معانی کا۔ نیز مضامین سے متعلق روایت جیسا کہ ابھی گزر اکثر درجہ صحت سے نیچے ہیں اور وہ بھی کم ہیں جبکہ حروف سے متعلق مروایت جن سے قراءت مراد ہیں تواتر کے ساتھ کثیر تعداد میں منقول ہیں۔ واللہ اعلم بالصواب۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔