HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

31072

31061 أنا محمد النبي ! أوتيت فواتح الكلم وخواتمه ، فأطيعوني ما دمت بين أظهركم ! فإذا ذهب بي فعليكم بكتاب الله ! أحلوا حلاله وحرموا حرامه ! أتتكم الموتة أتتكم بالروح والراحة ، كتاب من الله سبق ، أتتكم فتن كقطع الليل المظلم ، كلما ذهب رسل جاء رسل ، تناسخت النبوة فصارت ملكا ، رحم الله من أخذها بحقها وخرج منها كما دخلها ! أمسك يا معاذ ! وأخص ، قال : فلما بلغت خمسة قال : يزيد ! لا بارك الله في يزيد ! نعي إلي الحسين وأوتيت بتربته وأخبرت بقاتله ، والذي نفسي بيده ! لا يقتل بين ظهراني قوم لا يمنعونه إلا خالف الله بين صدورهم وقلوبهم وسلط عليهم شرارهم وألبسهم شيعا ، واها لفراخ آل محمد من خليفة مستخلف مترف يقتل خلفي وخلف الخلف ! أمسك يا معاذ ! قال : فلما بلغت عشرة قال : الوليد اسم فرعون هادم شرائع الاسلام يبوء بدمه رجل من أهل بيته ، سل الله سيفه فلا غماد له ،واختلف الناس فكانوا هكذا - وشبك بين أصابعه - ثم قال.بعد العشرين ومائة موت سريع وقتل ذريع ، ففيه هلاكهم ويلي عليهم رجل من بنى العباس.(طب - عن معاذ).
31061 ۔۔۔ فرمایا کہ میں محمد اللہ کا نبی ہوں مجھے فواتح الکلم اور خواتیم الکلم عطا ہوا ہے جب تک میں تم میں موجود ہوں میری اطاعت کرو جب اللہ تعالیٰ مجھے اپنے پاس بلالے تو اللہ تعالیٰ کی کتاب تم میں موجود ہے جن چیزوں کو قرآن کریم نے حلال قرار دیا اور کو حلال سمجھو اور جن کو حرام قرار دیا ہے ان کو حرام سمجھویہاں تک تمہیں موت واقع ہوجائے تمہیں راحت و سکون ملے اللہ تعالیٰ کی طرف سے تقدیر میں یہ بات لکھی جاچکی ہے تمہارے اندر فتنے ظاہر ہوں گے اندھیری رات کے ٹکڑوں کی طرح جب ایک فتنہ ختم ہوگا اس کے پیچھے فورا دوسرا فتنہ ظاہر ہوگا نبوت ختم ہوجائے کی اس کے بعدبادشاہت آئے گی اللہ تعالیٰ اس بندے پر رحم فرمائے جو حکومت کو سنبھالے اور اس کے حقوق اداکرے جیسے داخل ہواتھاوی سے نکل آئے (یعنی ظلم کرکے گناہوں کا بوجھ اپنے اوپر نہ لے ) ٹھہرجا اے معاذ ! گن لے جب حاکم کی تعداد پانچ تک پہنچ جائے گی توپانچواں یزید ہوگا اللہ تعالیٰ یزید کی حکومت میں برکت نازل نہ فرمائے ، مجھے حسین کی موت کی خبردی گئی ہے اور میرے پاس ان کے مقتل کی مٹی بھی لائی گئی اور ان کا قاتل بھی بتلایا گیا قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ میں میری جان ہے جس قوم کے درمیان وہ قتل ہوگا وہ ان کی مدد نہیں کرے گی اللہ تعالیٰ ان کے دلوں میں اختلافات پیدا فرمادیں گے ان پر ان کے بدترین لوگوں کو مسلط فرمادیں گے اور ان کی قوت تقسیم فرمادیں گے افسوس ہے آل محمد کے بچے ہوئے افراد پر ایک ایسا ظالم حاکم ہوگا جو میرے خلیفہ کو اور خلیفہ کے خلیفہ کو قتل کرے گا اے معاذ ترک جاجب میں دس پر پہنچا تو فرمایا ولید فرعون کا نام ہے شرائع اسلام کو منہدم کرنے والاہوگا جو میرے اہل بیت میں سے ایک شخص کے خون کا ذمہ دار ہوگا جب اللہ تعالیٰ اس کی تلوار کو نیام سے باہر کرے گا وہ پھر بھی نیام میں داخل نہ ہوگی۔
لوگوں میں اختلافات پیدا ہوجائیں گے وہ اس طرح ہوجائیں گے انگلیوں کو ایکدوسرے میں داخل کرکے دکھایا پھر فرمایا ایک سوبیس سال کے بعد توتیزی کے ساتھ موت واقع ہوگی اور سرعت کے ساتھ قتل کے واقعات ہوں گے اسی میں ان کی ہلاکت ہوگی ان پر بنی عباس میں سے ایک شخص حاکم مقرر ہوگا ۔ طبرانی بروایت معاذ

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔