HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

31797

31786 أبشروا ! فو الله لانا لكثرة الشئ أخوف مني عليكم من قلته ! والله لا يزال هذا الامر فيكم حتى يفتح الله لكم أرض فارس وأرض الروم وأرض حمير ! وحتى تكونوا أجنادا ثلاثة : جندا بالشام وجندا بالعراق وجندا باليمن ! وحتى يعطى الرجل المائة دينار فيتسخطها ! قيل : ومن يستطيع الشام مع الروم ذوات القرون ؟ فقال : والله ! ليفتحها الله لكم ويستخلفكم حتى تظل العصابة منهم البيض قمصهم المحلقة أقفاؤهم قثياما على الروجيل الاسود منكم ، ما أمرهم من شئ فعلوه ، وإن بها اليوم رجالا لانتم أصغر في عيونهم من القردان في أعجاز الابل ، قال عبد الله بن حوالة : اختر لي يا رسول الله إن أدركني ذلك ، قال : إني أختار لك الشام ، فانها صوفة الله من بلاده وإليها يجتبي صفوته من عباده ، يا أهل اليمن ! عليكم بالشام ! فان صفوة الله من الارض الشام ، فمن أبى فليسق بغدر بغدر : كصرد وهو جميع غدير ، وهو الحوض. عون المعبود (7 / 761) ب. ) اليمن ! فان الله تبارك وتعالى قد تكفل لي بالشام وأهله. (طب ، ق - عن عبد الله بن حوالة).
31786 ۔۔۔ ارشاد فرمایا کہ خوش ہوجاؤ اللہ کی قسم میں تمہارے اوپر دنیا کی تنگی کے مقابلہ میں دنیا کی وسعت سے اندیشہ کرتا ہوں (یعنی دنیا کی وسعت تمہیں نقصان پہنچائے گی) اللہ کی قسم یہ دین تم میں رہے گا یہاں تک اللہ تعالیٰ تمہیں سرزمین روم فارس اور حمیر پر فتح دے دیں گے اور یہاں تک کہ تمہارے تین بڑے لشکرہوں گے ایک لشکر شام میں ایک عراق میں اور ایک لشکر یمن میں یہاں تک کے کسی شخص کو سو دینار عطیہ دیا جائے گا اس پر بھی وہ ناخوش ہوگا عرض کیا گیا شامیوں میں کسی کی طاقت ہوگی کہ رومیوں سے ٹکڑے جو بری قوت کے مالک ہیں تو ارشاد فرمایا۔ اللہ کی قسم اللہ تعالیٰ تمہیں روم پر غلبہ دیدیں گے اور تمہیں رو م میں ان پر حکومت دیں گے یہاں تک کے گورے رومیوں کی ایک جماعت اپنی قمیص گردن میں ڈال تم میں ایک کم درجہ کے حبشی شخص کے سامنے کھڑی رہے گی وہ ان کو جو حکم دے گا وہ بجالائیں گے ۔ جب کہ آج کے دن (ٕیعنی اس زمانہ میں) وہاں ایسے لوگ ہیں تمہارے حیثیت ان کے نزدیک اس چیچڑی سے بھی کم ہے جو اونٹ کی دم میں چمٹی ہوئی ہوتی ہے توعبداللہ بن حوالہ نے عرض کیا یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میرے لیے انتخاب فرمائیں اگر وہ زمانہ مل جائے تو میں کسی لشکر میں شریک ہوں ، تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا میں آپ کے لیے شام کا انتخاب کرتا ہوں کیونکہ وہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک منتخب زمین ہے اور اپنے منتخب بندوں کو کھینچ کر وہاں لاتے ہیں اے اہل یمن ملک شام کو ترجیح دو کیونکہ زمین میں اللہ کی منتخب سرزمین شام ہے جو انکار کرے وہ یمن کے حوض کو اختیار کرے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے میرے لیے شام اور اہل شام کی ذمہ داری لی ہے۔ (طبرانی بیہقی بروایت عبداللہ حوالہ)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔