HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

3290

3290- "يدعو الله بالمؤمن يوم القيامة، حتى يوقفه بين يديه ويقول: عبدي إني أمرتك أن تدعوني، ووعدتك أن أستجيب لك فهل كنت تدعوني؟ فيقول: نعم يا رب، فيقول: أما إنك لم تدعني بدعوة إلااستجيبت لك، أليس دعوتني يوم كذا وكذا، لغم نزل بك، أن أفرج عنك، ففرجت عنك؟ فيقول: نعم يا رب فيقول: فإني عجلتها لك في الدنيا، ودعوتني يوم كذا وكذا لغم نزل بك، أن أفرج عنك، فلم تر فرجا، قال: نعم يا رب، فيقول: إني ادخرت لك بها في الجنة كذا وكذا، ودعوتني في حاجة أقضيها لك، يوم كذا وكذا، فلم تر قضاءها، فيقول: إني ادخرت لك بها في الجنة كذا وكذا، فلا يدعو الله عبده المؤمن إلا بين له إما أن يكون عجل له في الدنيا وأما أن يكون ادخر له في الآخرة، فيقول المؤمن في ذلك المقام: يا ليته لم يعجل له شيء بشيء من دعائه". "ك عن جابر".
3290: اللہ پاک قیامت کے دمن مومن کو بلائیں گے حتی کہ اس کو اپنے سامنے کھڑا کریں گے اور فرمائیں گے۔ اے بندے ! میں تجھے حکم دیا تھا کہ مجھ سے مانگ میں قبول کروں گا تو کیا تو نے مجھ سے دعا کی تھی ؟ بندہ عرض کرے گا : ہاں میرے رب ! پروردگار فرمائیں گے۔ تو نے مجھ سے کوئی دعا نہیں کی مگر میں نے وہ قبول کرلی تھی۔ کیا فلاں دن تو نے مجھ سے یہ یہ دعا نہیں کی تھی اس مصیبت پر جو تجھے پیش آئی تھی ؟ کہ میں وہ مصیبت تجھ سے ہٹا دوں۔ چنانچہ میں وہ مصیبت تجھ سے دفع کردی تھی ؟ بندہ عرض کرے گا : بیشک پروردگار ! (ایسا ہی ہوا تھا) پروردگار فرمائیں گے۔ یہ تو میں نے جلد دنیا میں ہی قبول کرلی تھی۔ لیکن ایک دن تو نے مجھ سے یہ یہ دعا کی تھی اس مصیبت کے لیے جو تجھ پر نازل ہوئی تھی کہ میں اس میں کوئی کشادگی پیدا کردوں مگر تو نے کوئی آسانی اور کشادگی نہیں دیکھی ؟ بندہ عرض کرے گا بیشک اے پروردگار ! پروردگار فرمائیں گے : میں نے اس کے بدلہ جنت میں تیرے لیے یہ ذخیرہ کردیا ہے۔ اسی طرح تو نے مجھ سے ایک ضرور پوری کرنے کا سوال کیا تھا فلاں فلاں دن لیکن تو نے وہ ضرورت پوری ہوتی نہیں دیکھی۔ پس میں نے اس کے بدلہ تیرے لیے جنت میں یہ ذخیرہ کردیا ہے۔ پس بندہ مومن نے اللہ جو بھی دعا کی ہوگی پروردگار اس کو بیان فرمائیں گے یا تو اس کے لیے دنیا میں پوری کردی ہوگی یا آخرت میں ذخیرہ کردی ہوگی۔ اس مقام پر بندہ کہے گا کاش ! دنیا میں مجھے اپنی کسی دعا کے بدلہ کوئی چیز نہ ملی ہوتی۔ مستدرک الحاکم بروایت جابر (رض)۔
کلام : الضعیفۃ 886 ۔ القدسیہ الضعیفۃ 80 ۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔