HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

3407

3407- "جوف الليل الآخر فصل ما شئت، فإن الصلاة مشهودة مكتوبة حتى يصلي الصبح، ثم اقصر حتى تطلع الشمس، فتطلع فترتفع قيس رمح أو رمحين، فإنها تطلع بين قرني شيطان، ويصلي لها الكفار ثم صل ما شئت فإن الصلاة مشهودة مكتوبة، حتى يعدل الرمح ظله ثم اقصر، فإن جهنم تسجر وتفتح أبوابها، فإذا زاغت الشمس فصل ما شئت، فإن الصلاة مشهودة حتى يصلي العصر، ثم اقصر حتى تغرب الشمس، فإنها تغرب بين قرني شيطان، ويصلي لها الكفار". "د طب ك عن عمرو بن عبسة" أنه قال يا رسول الله: أي الليل أسمع؟ قال فذكره، زاد "ك" "وإذا توضأت1 فاغسل يديك، فإنك إذا غسلت يديك خرجت خطاياك من أظفار أناملك، ثم إذا غسلت وجهك خرجت خطاياك من وجهك، ثم إذا مضمضت واستنثرت، خرجت خطاياك من مناخرك، ثم إذا غسلت يديك خرجت من ذراعيك، ثم إذا مسحت برأسك خرجت خطاياك من أطراف شعرك، ثم إذا غسلت رجليك خرجت خطاياك من رجليك، فإن ثبت في مجلسك كان ذلك حظا من وضوءك، وإذا قمت فذكرت ربك وحمدته وركعت ركعتين مقبلا عليهما من قلبك كنت من خطاياك كيوم ولدتك أمك". __________ 1 هذا في الأصل حديث مستقل فألحقناه بما قبله لأنه كذلك في مسند أحمد والسياق يقتضيه - ح
3407: رات کے آخری حصے کا حکم، اس میں جس قدر ہوسکے نفل نماز پڑھو۔ بیشک اس نماز میں فرشتے حاضر ہوتے ہیں حتی کہ صبح کی نماز کا وقت ہوجائے۔ پھر (نفل سے) رک جا حتی کہ سورج طلوع ہوجائے۔ اور طلوع ہو کر ایک یا دو نیزوں کے بقدر بلند ہوجائے۔ کیونکہ سورج شیطان کے دو سینگوں کے درمیان طلوع ہوتا ہے اور کفار اس کے لیے نماز پڑھتے ہیں۔ پھر (یہ اشراق کا وقت ہے) جو چاہے نماز پڑھے۔ یہ نماز بھی فرشتوں کی حضور کی ہے۔ حتی کہ عصر کی نماز پڑھی جائے۔ (اس کے درمیان سوائے زوال کے وقت کے سارا وقت نوافل کا ہے) ۔ پھر عصر کے بعد (نفل سے) رک جا حتی کہ سورج غروب ہوجائے کیونکہ سورج شیطان کے دو سینگوں کے درمیان غروب ہوتا ہے۔ اور کفار سورج کے لیے نماز پڑھتے ہیں۔ ابو داؤد الکبیر للطبرانی مسدتدرک الحاکم عن عمرو بن عبسۃ۔
فائدہ : حضرت عمرو بن عبسہ نے عرض کیا یا رسول اللہ ! رات کا کون سا حصہ زیادہ دعا سنے جانے کے لائق ہے ؟ تو آپ نے مذکورہ جواب مرحمت فرمایا۔ (مستدرک میں امام حاکم نے یہ اضافہ نقل فرمایا ہے) پھر جب تو وضو کرے تو پہلے ہاتھوں کو اچھی طرح دھو لے، کیونکہ جب تو ہاتھوں کو دھوئے گا تو تیرے (ہاتھوں کے) گناہ تیری انگلیوں کے پوروں سے نکل جائیں گے۔ پھر جب تو اپنا چہرہ دھوئے گا تو تیرے (چہرے کے) گناہ تیرے چہرے سے نکل جائیں گے۔ پھر جب تو کلی کرے گا اور ناک صاف کرے گا تو تیرے نتھنوں سے گناہ نکل جائیں گے پھر جب تو سر کا مسح کرے گا تو سر کے بالوں کے سروں سے گناہ نکل جائیں گے۔ اور جب تو پاؤں دھوئے گا تو پاؤں سے تیرے گناہ نکل جائیں گے۔ پس اگر تو اپنی جگہ بیٹھا رہے تو تیرے وضو کا ثواب رہے گا اور اگر تو اٹھ کر اپنے رب کو یاد کرے اور اس کی حمد وثناء کرے اور دل کی توجہ کے ساتھ دو رکعت نماز پڑھے تو تو اپنے گناہوں سے یوں نکل جائے گا گویا آج تیری ماں نے تجھے جنم دیا ہے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔