HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

3434

3434- "ما أصاب مسلما قط هم، أو حزن، فقال: اللهم إني عبدك، وابن عبدك وابن أمتك، ناصيتي بيدك، ماض في حكمك عدل في قضاؤك، أسألك بكل اسم هو لك، سميت به نفسك، أو أنزلته في كتابك أو علمته أحدا من خلقك أو استأثرت به في علم الغيب عندك، أن تجعل القرآن ربيع قلبي، ونور بصري، وجلاء حزني، وذهاب همي، إلا أذهب الله تعالى همه وأبدل مكان حزنه فرحا، قالوا يا رسول الله أفلا نتعلم هذه الكلمات؟ قال بلى ينبغي لمن سمعهن أن يتعلمهن". "حم ش طب ك عن ابن مسعود".
3434: جس مسلمان کو کوئی رنج یا غم لاحق ہو پس وہ یہ دعا پڑھے :
اللهم إني عبدک وابن عبدک وابن أمتک ناصيتي بيدک ماض في حکمک عدل في قضاؤك أسألک بکل اسم هو لک سميت به نفسک أو أنزلته في کتابک أو علمته أحدا من خلقک أو استأثرت به في علم الغيب عندک أن تجعل القرآن ربيع قلبي ونور بصري وجلاء حزني وذهاب همي ۔
اے اللہ ! میں تیرا بندہ ہوں، تیرے بندے کا بیٹا ہوں، تیری بندی کا بیٹا ہوں، میری پیشانی (اور باگ ڈور) تیرے ہاتھ میں ہے، میری ذات میں تیرا حکم جاری ساری ہے، تیرا فیصلہ میرے متعلق عدل پر مبنی ہے میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے ہر اس نام کے ساتھ جو تو نے اپنی ذات کے لیے موسوم فرمایا یا تو نے اپنی کتاب میں نازل کیا یا اپنی مخلوق میں سے کسی کو سکھایا یا تو نے اسے علم غیب میں رکھنے کو ترجیح دی۔ میں اس نام کے طفیل سوال کرتا ہوں کہ قرآن کو میرے دل کی بہار بنا دے، میری آنکھوں کا نور بنا دے، میرے رنج کو زائل کرنے والا بنا دے، میرے غم کا علاج بنا دے۔
اللہ پاک ضرور اس کے رنج کو زائل فرما دیں گے اور اس کے بدلہ خوشی عنایت فرمائیں گے۔ صحابہ کرام (رض) نے عرض کیا یا رسول اللہ ! کیا ہم یہ کلمات یاد نہ کرلیں ! آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ہاں ! اور ہر وہ شخص جو بھی ان کلمات کو سنے یاد کرے۔ (مسند احمد ، مصنف ابن ابی شیبہ، السنن للدارقطنی، مستدرک الحاکم عن ابن مسعود (رض))

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔