HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

36960

36950- أنبأنا القاضي أبو العلاء الواسطي أنبأنا عبد الله بن موسى السلامي الشاعر بفائذ بن بكير حدثني أبو علي مفضل بن المفضل الشاعر حدثني خالد بن يزيد الشاعر حدثني أبو تمام حبيب بن أوس الشاعر حدثني صهيب بن أبي الصهباء الشاعر حدثني الفرزدق همام بن غالب الشاعر حدثني عبد الرحمن بن حسان بن ثابت الشاعر قال قال لي رسول الله صلى الله عليه وسلم: يا حسان! اهجهم وجبريل معك، وقال: إن من الشعر حكمة، وقال لي: إذا حارب أصحابي بالسلاح فحارب أنت باللسان. "كر"؛ قال "خط": أخذت هذا الحديث عن أبي العلاء جماعة من أصحابنا البغداديين والغرباء مع تعجبي منه فإن عبد الله بن موسى السلامي صاحب عجائب وظرائف وكان موطنه وراء نهر جيحون وحدث ببخارى وسمرقند وتلك النواحي ولم ألق بخراسان من سمع منه ولا علمت أنه قدم بغداد، فلما حدثني عنه أبو العلاء جوزت أن يكون ورد علينا حاجا فظفر به أبو عبد الله بن بكير وسمع معه أبو العلاء منه ولم يتسع له المقام حتى يروي ما يشتهر به حديثه وتظهر عندنا رواياته، فلما كان في سنة سبع وعشرين وأربعمائة وقع إلى جزء بخط أبي عبد الله بن بكير قد كان جمع فيه أحاديث مسندة لجماعة من الشعراء فكتبها بخطه فوجدت في جملتها بخط ابن بكير: حدثني الحسين بن علي بن طاهر أبو علي الصيرفي أخبرني عبد الله بن موسى السلامي الشاعر مشافهة حدثني أبو علي مفضل بن الفضل الشاعر بالحديث الذي ذكرته عن أبي العلاء عن السلامي بعينه بسياقه ولفظه، فشرحت هذه القصة لأبي القاسم التنوخي فاجتمع من أبي العلاء وقال له: أيها القاضي! لا ترو عن عبد الله بن موسى السلامي فإن هذا الشيخ حدث بنواحي بخارى ولم يرو ببغداد، فقال أبو العلاء: ما رأيت هذا السلامي ولا أعرفه - انتهى. وقد روى هذا الحديث أيضا "كر".
٣٦٩٥٠۔۔۔ قاضی ابو العلاء واسطی عبداللہ بن موسیٰ سلامی الشاعر فائذ بن بکیر ابو علی مفصل بن فضل شاعر خالد بن یزید الشاعر ابو تمام حبیب بن اوس الشاعر صھیب بن ابی صھباء الشاعر، فرزدق ھمام بن غالب الشاعر عبد الرحمن بن حسان بن ثابت الشاعر کی سند سے حضرت حسان بن ثابت (رض) کی روایت ہے کہ مجھے رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے حسان ! مشرکین کی ھجو میں اشعار کہو اور جبرائیل امین بھی تمہارے ساتھ ہیں۔ بلاشبہ بعض اشعار حکمت سے لبریز ہوتے ہیں نیز آپ نے فرمایا : جب میرے صحابہ (رض) اسلحہ سے لڑ رہے ہوں تم زبان سے لڑا کرو۔ (رواہ ابن عساکر)
کلام :۔۔۔ خطیب (رض) کہتے ہیں : یہ حدیث ابو العلاء سے بغداد یوں کی ایک بڑی جماعت نے حاصل کی ہے حالانکہ مجھے اس بات پر بڑا تعجب ہو رہا ہے کہ عبداللہ بن موسیٰ سلامی جو کہ اصحاب عجائب و ظرائق ہے کہ وطن ماوراء النبر کا علاقہ ہے چنانچہ وہ بخارا ، سمر قند اور ان کے مضافات میں احادیث بیان کرتا رہا ہے اور مجھے خراسان میں کوئی شخص نہیں ملا جس نے اس سے سماع حدیث کیا ہو مجھے یہ بھی معلوم نہیں کہ وہ بغداد آیا ہو، چنانچہ جب ابو العلاء نے مجھے اس کی سند سے حدیث سنائی میں سمجھا ممکن ہے سلامی حج کے لیے آیا ہو اور ابو عبداللہ بن بکیر اس سے ملے ہوں اور سماع کرلی اہو اور ان کے ساتھ ابو العلاء بھی ہوں بہرحال اسی سش و پنچ میں اس کی مرویات منظر عام پر آتی رہیں پھر ٤٢٧ ھ میں ابو عبداللہ بن بکیر کے ہاتھ کا لکھا ہوا ایک خط میرے ہاتھ لگا جس میں سند کے ساتھ شعراء کی احادیث ذکر کی ہوئی تھیں۔ اس میں ابن بکیر کے خط سے یہ سند بھی مجھے ملی : حسین بن علی بن طاھر ابو علی صبر فی ، عبداللہ بن موسیٰ سلامی الشاعر ابو علی مفضل بن فضل الشاعر اس سند سے وہی حدیث جو میں نے ابو العلاء عن السلامی کی سند سے ذکر کی ہے اسی سیاق و لفظ میں مل گئی میں نے یہ قصہ ابو القاسم تنوخی سے بیان کیا ان کی ابو العلاء سے ملاقات ہوگئی اور ان سے کہا : اے قاضی عبداللہ بن سلامی کسی سند سے احادیث روایت نہ کرو چونکہ یہ شیخ بخارا کے مضافات میں احادیث بیان کرتا رہا ہے اور بغداد میں روایت نہیں کیا۔ ابو العلاء بولے : میں نے اس اسلامی کو نہیں دیکھا، اور نہ ہی میں اسے جانتا ہوں۔ (انتھی وقد روی ھذا الحدیث ایضاً ابن عساکر)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔

Kanz al-Ummal

كنز العمال

Kanz al-Ummal

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
Kanz al-Ummal: 36960 | undefined - Hadith.one