HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

36989

36979- عن واثلة بن الأسقع قال: كان سبب إسلام الحجاج ابن علاط البهزي ثم السلمي أنه خرج في ركب من قومه يريد مكة، فلما جن عليهم الليل وهم في واد وحش مخيف قفر فقال له أصحابه: يا أبا كلاب! قم فاتخذ لنفسك ولأصحابك أمانا، فقام الحجاج فجعل يقول: أعيذ نفسي وأعيذ صحبي. ... من كل جني بهذا النقب حتى أؤوب سالما وركبي ... فسمع قائلا يقول: {يَا مَعْشَرَ الْجِنِّ وَالْأِنْسِ إِنِ اسْتَطَعْتُمْ أَنْ تَنْفُذُوا مِنْ أَقْطَارِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ فَانْفُذُوا لا تَنْفُذُونَ إِلَّا بِسُلْطَانٍ} فلما قدموا مكة أخبر بذلك في نادي قريش، فقالوا صدقت والله يا أبا كلاب! إن هذا مما يزعم محمد أنه أنزل عليه؟ قال: قد والله سمعته وسمعه هؤلاء معي! فبينما هم كذلك إذ جاء العاصي بن وائل، فقالوا له: يا أبا هشام! أما تسمع ما يقول أبو كلاب؟ قال: وما يقول؟ فخبروه بذلك، فقال: وما يعجبكم من ذلك؟ إن الذي سمعه هناك هو الذي ألقاه على لسان محمد، فنههنه1 ذلك القوم عني ولم يزدني في الأمر إلا بصيرة، فسألت عن النبي صلى الله عليه وسلم فأخبرت أنه قد خرج من مكة إلى المدينة فركبت راحلتي وانطلقت حتى أتيت النبي صلى الله عليه وسلم بالمدينة فأخبرته بما سمعت فقال: سمعت والله الحق! هو والله من كلام ربي عز وجل الذي أنزل علي ولقد سمعت حقا يا أبا كلاب! فقلت: يا رسول الله! علمني الإسلام، فشهدني كلمة الإخلاص وقال: سر إلى قومك فادعهم إلى مثل ما أدعوك إليه فإنه الحق. "ابن أبي الدنيا في هواتف الجان، كر وفيه أيوب بن سويد ومحمد بن عبد الله الليثي ضعيفان
٣٦٩٧٩۔۔۔ حضرت واثلہ بن اسقع (رض) کہتے ہیں حضرت حجاج بن علاط (رض) کے اسلام لانے کا سبب یہ ہوا، کہ
وہ اپنی قوم کے چندسواروں کے ساتھ مکہ کی طرف عازم سفر ہوئے راستے میں انھیں وحشت زدہ خوفزدہ بیابان وادی میں رات ہوگئی ابن علاط (رض) سے ان کے ساتھیوں نے کہا اے ابوکلاب ! کھڑے ہوجاؤ اپنے لیے اور ہمارے لیے اس ڈراؤنی وادی
میں امان طلب کرو حجاج (رض) کھڑے ہوئے اور کہنے لگے۔
اعیذنفسی واعیذصحبی من کل جنی بھذا النقب حتی اؤوب سالماودکبی
میں اپنے لیے اور اپنے 6 رفقاء سفر کے لیے اس آندھی وادی میں ہر قسم کے جن سے پناہ مانگتا ہوں حتیٰ کہ میں صحیح وسالم اپنے رفقاء کے ساتھ واپس لوٹ جاؤں۔
یکایک ابن علاط (رض) نے کسی کہنے والے کو کہتے ہوئے سنا۔
یامعشرالجن والانس ان استعتم ان تنفذوا من اقطار السموات والاض فانفذوا لاتنفذون الا بسلطان
اے جنات اور انسانوں کی جماعت اگر تم طاقت رکھتے ہو کہ آسمانوں اور زمین کے اطراف سے (چھید بناکر) پار ہو جاؤ تو پار ہوجاؤ اور تم بغیر کسی صحبت کے پار نہیں جاسکتے “۔
جب مکہ پہنچے ابن علاط (رض) نے قریش کی ایک مجلس میں یہ واقعہ سنایا قریش بولے : اے ابوکلاب ، بخدا ! تم نے سچ کہا : یہ وہی کلام ہے جس کا دعویٰ محمد کرتا ہے کہ یہ اس پر نازل ہوتا ہے ؟ ابن علاط (رض) کہتے ہیں : یہ کلام میں میں نے بھی سنا اور انھوں نے بھی میرے ساتھ سنا۔ اسی اثناء میں عاص بن وائل آن پہنچا اہل مجلس نے اس سے کہا : اے ابوھشام کیا تم نے نہیں سنا کہ ابوکلاب کیا کہتا ہے ؟ وہ کیا کہتا ہے ؟ لوگوں نے اسے بھی سارا واقعہ سنایا اس نے کہا : بھلا اس نے تمہیں کیوں تعجب میں ڈالا ہے ؟ اس نے جس کسی کو وہاں سنا ہے اسی نے تو یہ کلام محمد کی زبان سے جاری کیا ہے جس نے اس قوم کو مجھ سے روک دیا ابن علاط (رض) کہتے ہیں : قریش کی گفتگو نے میری بصیرت میں اور زیادہ اضافہ کیا : میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے متعلق دریافت کیا مجھے بتایا گیا کہ مکہ سے مدینہ جاچکے ہیں میں اپنی اونٹنی پر سوار ہو اور سیدھا چلتا ہوا مدینہ میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور جو کچھ میں نے سنا اس کی آپ کو خبر کی آپ نے فرمایا : بخدا تم نے حق سنا ہے یہ میرے رب کا کلام ہے جو کہ مجھ پر نازل فرمایا ہے اے ابن علاط تم نے یقیناً حق سنا ہے میں نے عرض کیا : یارسول اللہ ! مجھے اسلام کی تعلیم دیں آپ نے مجھے کلمہ اخلاص یعنی کلمہ شہادت کی تلقین کی اور مجھے حکم دیا : اپنی قوم کے پاس چلے جاؤ اور انھیں بھی اس حق کی دعوت دو جس کی میں نے تمہیں دعوت دی ہے۔ (رواہ ابن ابی الدنیا فی ھواتف الجان وابن عساکر وفیہ ایوب بن سوید ومحمد بن عبداللہ اللیشی وھما ضعیفان)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔

Kanz al-Ummal

كنز العمال

Kanz al-Ummal

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔