HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

37

37 – "يا عدي بن حاتم أسلم تسلم قال مالإسلام قال تؤمن بالله وملائكته وكتبه ورسله وتؤمن بالقدر خيره وشره حلوه ومره يا عدي بن حاتم لا تقوم الساعة حتى تفتح خزائن كسرى وقيصر يا عدي بن حاتم تأتي الظعينة من الحيرة حتى تطوف بهذه الكعبة بغير خفير، يا عدي بن حاتم لا تقوم الساعة حتى يحمل الرجل جراب المال فيطوف به فلا يجد أحد يقبله فيضرب به الأرض فيقول ليتك لم تكن ليتك كنت ترابا " (طب) الخطيب وابن عساكر عن عدي ابن حاتم.
٣٧۔۔ اے عدی بن حاتم ! اسلام لے آ، مامون ہوجائے گا، دریافت کیا اسلام کیا ہے ؟ فرمایا کہ تم اللہ اور اس کے فرشتوں پر اور اس کی کتابوں اور اس کے رسولوں پر ایمان لے آؤ، اور تقدیر پر ایمان لے آؤ، اچھی ہو یا بری ، پسندیدہ ہوناپسندیدہ۔ اے عدی بن حاتم، قیامت قائم نہیں ہوسکتی ۔۔۔ حتی کہ کسری اور قیصر کے خزانے فتح ہوں اے عدی بن حاتم۔ ایک وقت آئے گا کہ ایک عورت حیرہ سے تنہاچل کر اس بیت اللہ کا طواف کرے گا، اے عدی بن حاتم، قیامت قائم نہیں ہوسکتی، حتی کہ کوئی شخص مال سے بھرا تھیلا اٹھائے آئے گا اور کعبہ کا طواف کرے گا مگر کوئی ایساشخص نہ ملے گا جو اس مال کو قبول کرلے، آخر کار وہ شخص اس تھیلے کو زمین پر مارتا ہواپکارے گا، کاش !۔۔۔ تو نہ ہوتا، کاش تومٹی ہوتا۔ الکبیر اللطبرانی، (رح) ، الخطیب، ابن عساکر، بروایت عدی بن حاتم۔
حدیث کا پس منظر
یہ عدی بن حاتم شروع میں اسلام سے سخت بےزار تھے خود فرماتے ہیں جب تک میں اسلام سے بہرمند نہ ہوا تھا آپ کی ذات گرامی سے متعلق میرے اندر سب سے زیادہ بغض بھرا ہوا تھا،پھر جب حضور نے ایک لشکر ہماری طرف روانہ فرمایا میں وہاں سے فرار ہو کر سرزمین شام چلا گیا وہاں بھی یہ اطلاع ملی کہ خالد بن ولید ہماری طرف متوجہ ہونے کو ہیں، میں وہاں سے فرار ہو کر سرزمین روم کی طرف کوچ کرگیا، یہ تھے کہ اسلام سے اپنا دامن بچائے پھر رہے تھے مگر ہدایت ان کے مقدر میں لکھی جاچکی تھی، لہٰذا فرماتے ہیں میں سرزمین روم میں تھا کہ میری پھوپھی میری تلاش میں وہاں پہنچ گئیں اور اپنی داستان سرائی کرتے ہوئے کہا اے عدی بن حاتم تم ہمیں چھوڑ کر یہاں پہنچ گئے اور ہم پر خالد بن ولید نے لشکر کشی کی اور ہم کو قیدی بنا کر حضور کی خدمت میں پہنچایا آپ کا میرے پاس سے گزر ہوا تو میں نے عرض کیا میرے والد ہلاک ہوگئے اور میرے محسن مجھے چھوڑ گئے ہیں مجھے تو آزادی بخش دیجئے۔ (آپ نے فرمایا تمہارے محسن کون ہیں ؟ میں نے عرض کیا عدی بن حاتم) آپ نے فرمایا وہ تو اللہ اور اس کے رسول سے فرار ہونے والا ہے۔ یہ کہہ کر آپ تشریف لے گئے اور مزید کوئی گفتگو نہ کی تین یوم تک یہی مکالمہ رہا پھر آپ کے پاس کچھ مال پہنچاتو آپ نے مجھے یہ سواری عنایت کی اور میں تمہارے پاس چلی آئی، لہٰذا اے عدی بن حاتم، تم محمد کے پاس چلو، اسلام سے اپنے حصہ کو دامن بھرلو۔۔۔ کہیں تمہاری قوم کا کوئی فرد اس نعمت کے حصول میں تم سے سبقت نہ لے جائے آخر میں ان کے اصرار پر لوٹ آیا۔ جب میں مدینہ پہنچا تو لوگوں میں غلغلہ مچ گیا کہ عدی بن حاتم آگئے (عدی بن حاتم آگئے) میں حضور کی خدمت میں پہنچا آپ نے فرمایا، اے عدی بن حاتم، تم اللہ اور اس کے رسول سے کیوں بھاگے پھر رہے ہو، میں نے عرض کیا میں اپنے دین کو لیے پھر رہاہوں آپ نے فرمایا میں تمہارے دین کو جانتاہوں تم اسلام سے محض اس لیے اعراض کررہے ہو کہ اسلام کے نام لیوا کس مپرسی اور غربت حالی کا شکار ہیں۔ یاد رکھو۔۔ ایک ایساوقت ضرور آئے گا کہ اے عدی بن حاتم قیامت قائم نہیں ہوسکتی (حتی کہ کسی اور قیصر کے خزانے فتح ہوں۔ اے عدی بن حاتم ! ایک وقت آئے گا کہ ایک عورت حیرہ سے تنہاچل کر اس بیت اللہ کا طواف کرے گا، اے عدی بن حاتم، قیامت قائم نہیں ہوسکتی، حتی کہ کوئی شخص مال سے بھرا تھیلا اٹھائے آئے گا اور کعبہ کا طواف کرے گا مگر کوئی ایساشخص نہ ملے گا جو اس مال کو قبول کرلے، آخر کار وہ شخص اس تھیلے کو زمین پر مارتا ہواپکارے گا، کاش (تو نہ ہوتا) کاش تومٹی ہوتا) ۔
آخر اللہ نے اپنے پیغمبر کے اس فرمان کو سچ کر دکھایا، اور جس اسلامی لشکر نے کسری کے خزانے پر غارت گری کی میں بذات خود اس میں لشکر میں شریک تھا اور میں نے ایسی عورت کو بھی اپنی آنکھوں سے دیکھاجس نے حیرہ کے دوردراز مقام سے تنہا چل کر بغیر کسی خوف و خطرے کے کعبہ کا طواف کیا، اور خدا کی قسم آپ کی تیسری بات تھی روز روشن کی طرح صادق ہوگی، اور ضرور مسلمانوں پرکشادگی کا ایساوقت آئے گا کہ کوئی مال کو قبول کرنے والانہ ملے گا۔ خلاصہ از المعجم الاوسط ٦ ص ٣٦٠۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔