HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

37045

37035- عن موسى بن عقبة قال: سمعت أم خالد بنت خالد بن سعيد بن العاص تقول: لما كان قبل مبعث النبي صلى الله عليه وسلم بينا خالد بن سعيد ذات ليلة نائم قال: رأيت كأنه ملائكة ظلمة حتى لا يبصر امرؤ كفه، فبينا هو كذلك إذ خرج نور علا في السماء فأضاء في البيت ثم أضاء مكة كلها ثم إلى نجد ثم إلى يثرب فأضاءها حتى أني لأنظر إلى البسر في النخل، قال: فاستيقظت فقصصتها على أخي عمرو بن سعيد وكان جزل الرأي فقال: يا أخي! إن هذا الأمر يكون في بني عبد المطلب، ألا ترى أنه خرج من حفيرة أبيهم؟ قال خالد: فإنه لما هداني الله به إلى الإسلام قالت أم خالد: فأول من أسلم أبي وذلك أنه ذكر رؤياه لرسول الله صلى الله عليه وسلم فقال: يا خالد! أنا والله ذلك النور وأنا رسول الله فقص عليه ما بعثه الله به، فأسلم خالد وأسلم عمرو بعده. "قط" في الأفراد، "كر".
٣٧٠٣٥۔۔۔ موسیٰ بن عقبہ کہتے ہیں میں نے ام خالد بنت خالد بن سعید بن العا کو کہتے ہیں سنا کہ : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بعثت سے قبل ایک رات خالد بن سعید (رض) سو رہے تھے خالد (رض) فرماتے ہیں میں نے خواب دیکھا گویا فرشتے خلا میں اس قدر چھائے ہوئے ہیں کہ تاریکی ہی تاریکی ہوگئی ہے حتیٰ کہ آدمی اپنی کف دست بھی نہیں دیکھ سکتا اسی اثناء میں ایک نور آسمان میں بندہو پہلے بیت اللہ میں چمکا پھر اس نے پورے مکہ کو روشنی سے جگمگادیا پھر بخدا یثرب تک اس کی روشنی پھیل گئی حتیٰ کہ اس روشنی میں کھجور کے درختوں پر کھجوروں کے دانے دیکھ سکتا تھا میں پیدا ہوگیا اور سارا ماجرا اپنے بھائی عمروبن سعید کو کہہ سنایا میرا بھائی صاحب رائے انسان تھا بھائی نے کہا : یہ کوئی عظیم تر معاملہ ہے جس کا ظہور بنی عبدالمطلب میں ہونے والا ہے ، کیا تم نہیں دیکھتے کہ ان کے باپ کے کھودے ہوئے گھڑے سے اس کا ظہور ہوا ہے خالد (رض) کہتے ہیں : اس خواب کے ذریعے اللہ تعالیٰ نے مجھے اسلام کی ہدایت سے بہرہ مند کیا۔ ام خالد کہتی ہیں : سب سے پہلا اسلام قبول کرنے والے میرے والد ہیں چونکہ میرے والد نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اپنا خواب بیان کیا آپ نے فرمایا : اے خالد ! اللہ کی قسم یہ نور میں ہی ہوں میں ہی اللہ کا رسول ہوں۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خالد (رض) کو اسلام کا تعارف کرایا خالد (رض) نے اسلام قبول کرلیاجب کہ ان کے بھائی عمرو (رض) نے ان کے بعد اسلام قبول کیا ہے (رواہ الدار قطنی فی الافراد وابن عساکر)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔

Kanz al-Ummal

كنز العمال

Kanz al-Ummal

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
Kanz al-Ummal: 37045 | undefined - Hadith.one