HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

37126

37116- عن أنس قال: بينا نحن جلوس عند رسول الله صلى الله عليه وسلم قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: يطلع عليكم الآن رجل من أهل الجنة! فاطلع سعد بن أبي وقاص، حتى إذا كان الغد، قال رسول الله صلى الله عليه وسلم مثل ذلك، فطلع سعد بن أبي وقاص على مرتبته الأولى، حتى إذا كان من الغد قال رسول الله صلى الله عليه وسلم مثل ذلك، فطلع سعد بن أبي وقاص على مرتبته؛ فلما قام رسول الله صلى الله عليه وسلم: ثار عبد الله بن عمرو بن العاص فقال: إني عاتبت أبي فأقسمت على أن لا أدخل عليه ثلاث ليال، فإن رأيت أن تؤويني إليك حتى تحل يميني فعلت، قال أنس: فزعم عبد الله بن عمرو أنه بات معه ليلة حتى كان مع الفجر فلم يقم من تلك الليلة شيئا غير أنه كان إذا انقلب على فراشه ذكر الله وكبره حتى يقوم مع الفجر، فإذا صلى المكتوبة أسبغ الوضوء وأتمه ثم يصبح مفطرا، قال عبد الله بن عمر: فرمقته ثلاث ليال وأيامهن لا يزيد على ذلك غير أني لا أسمعه يقول إلا خيرا، فلما مضت الليالي الثلاث وكدت أحتقر عمله قلت: إنه لم يكن بيني وبين أبي غضب ولا هجرة ولكني سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم قال ذلك فيك ثلاث مرات في ثلاث مجالس: يطلع عليكم رجل من أهل الجنة، فاطلعت أولئك المرات الثلاث، فأردت أن آوي إليك حتى أنظر ما عملك فأقتدي بك، فلم أرك تعمل كثير عمل، فما الذي بلغ بك ما قال رسول الله صلى الله عليه وسلم؟ فقال: ما هو الذي قد رأيت غير أني لا أجد في نفسي سوءا لأحد من المسلمين ولا أقوله، قال: هذه التي قد بلغت بك وهي التي لا أطيق. "كر"؛ ورجاله رجال الصحيح إلا أن ابن شهاب قال: حدثني من لا أتهم عن أنس. قلت: وبعض فضائله مر في تتمة العشرة المبشرة بعد الخلفاء الأربعة.
٣٧١١٦۔۔۔ حضرت انس (رض) کہتے ہیں : ایک مرتبہ ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے آپ نے فرمایا : اہل جنت میں سے ایک شخص تمہارے اوپر نمودار ہونے والا ہے چنانچہ سعد (رض) نمودار ہوئے دوسرے دن بھی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہی فرمایا : چنانچہ صبح کو بھی سعد (رض) اپنے مرتبہ کے ساتھ نمودار ہوئے اس کے بعد دوسرے دن بھی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہی فرمایا : اور ایک بار سعد بن ابی وقاص (رض) اپنے مرتبہ میں نمودار ہوئے جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کھڑے ہوئے عبداللہ بن عمر وبن العاص (رض) غبطہ میں آکر اٹھ کھڑے ہوئے اور کہا : میں اپنے والد کو سزوار عتاب سمجھتا ہوں اور قسم کھاتا ہوں کہ اپنے والد کے پاس تین دن تک نہیں جاؤں گا اگر آپ دیکھیں کہ میں آپ کے پاس آتا ہوں ، حتیٰ کہ میری قسم پوری ہوجائے۔ حضرت انس (رض) کہتے ہیں : عبداللہ بن عمرو (رض) کا خیال ہے کہ انھوں نے ساعد (رض) کے ساتھ ایک رات بسر کی حتیٰ کہ فجر کا وقت ہوگیا اور اپنی جگہ سے ہلے تک نہیں البتہ جب اپنے بستر پر کروٹ بدلتے اللہ کا ذکر اور تکبیر کہہ دیتے اور پھر فجر کے وقت اٹھے پورا وضو کیا اور صبح کا ناشتہ کیا (یعنی روزہ بھی نہیں رکھا) عبداللہ بن عمرو (رض) کہتے ہیں : میں تین دن تک انھیں دیکھتا رہا انھوں نے اپنے اس دستورالعمل پر مزید اضافہ نہیں کیا البتہ میں نے ان کے منہ سے خیروبھلائی کے سوا کوئی بات سنی حتی کہ جب تین راتیں گزر گئیں قریب تھا کہ میں ان کے عمل کو کمتر سمجھتا۔ میں نے کہا : میرے اور میرے والد کے درمیان غم وغضب اور ہجرت کا فرق نہیں لیکن میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو تین دن تک تین مجلسوں میں فرماتے سنا : اہل جنت میں سے ایک شخص تمہارے اوپر نمودار ہوگا اور تینوں مرتبہ آپ ہی نمودار ہوئے میں نے چاہا آپ کے پاس رات گزاروں اور آپ کا عمل دیکھوں پھر میں آپ کی اقتدار کروں لیکن میں نے آپ کا کوئی زیادہ عمل نہیں دیکھا لہٰذا آپ ہی بتائیں کس عمل نے آپ کو اس مقام تک پہنچا دیا ہے جو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بیان فرمایا ہے ؟ سعد (رض) بولے : مجھے تو اپنے عمل میں کوئی ایسی چیز نظر نہیں آتی البتہ میں اپنے دل میں کسی مسلمان کے لیے برا نہیں سوچتا ہوں اور نہ ہی براکہتا ہوں عبداللہ بن عمر (رض) نے کہا یہی وہ چیز ہے جس نے آپ کو اس مقام تک پہنچا دیا ہے اور بلاشبہ یہ ایسا عمل ہے جس کے بجالانے کی مجھ میں طاقت نہیں ہے۔ (رواہ ابن عساکر ورجالہ الصحیح الاان ابن شھاب حدثنی من الاانھم عن انس قلت ! حضرت سعد (رض) نے بعض فضائل تمتہ عشرہ مبشرہ میں خلفاء اربعہ کے بعد بیان ہوچکے ہیں)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔

Kanz al-Ummal

كنز العمال

Kanz al-Ummal

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
Kanz al-Ummal: 37126 | undefined - Hadith.one