HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

37135

37124 عن سلمان قال : كنت في أهلي برامهرمز وكنت أختلف إلى معلمي الكتاب ، وكان في الطريق راهب ، فكنت إذا مررت جلست عنده فيخبرني من خبر السماوات والارض ونحو من ذلك حتى اشتغلت عن كتابتي و لزمته ، فأخبر أهلي المعلم وقال لهم : إن هذا الراهب قد أفسد ابنكم فأخرجوه ، فاستخفيت منهم فخرجت معه حتى جئنا الموصل فوجدنا فيها أربعين راهبا ، فكان بهم من التعظيم للراهب الذي جئت معه شئ عظيم ، فمكثت معه أشهرا فمرضت فقال راهب منهم : إني ذاهب إلى بيت المقدس فأصلي فيه ، ففرحت بذلك فقلت : أنا معك ، فخرجت فما رأيت أحدا كان أصبر على شئ منه ، كان يمشي فإذا رآني أعييت قال : ارقد ، وقام يصلي ، وكان كذلك لم يطعم يوما حتى جئنا بيت المقدس ، فلما قدمناه رقد وقال لي : إذا رأيت الظل ههنا فأيقظني ، فلما بلغ الظل ذلك المكان أردت أو أوقظه ثم قلت : سهر ولم يرقد والله لادعنه قليلا ! فتركته ساعه ، فاستيقظ فرأى الظل قد جاوز ذلك المكان ، فقال : ألم أقل لك أن توقظني ! قلت : كنت لم تنم فأحببت أن أدعك ننام قليلا ، قال : إني لا أحب أن تأتي علي ساعة إلا وأنا أذكر الله فيها ، ثم دخلنا بيت المقدس فإذا سائل مقعد يسأل فسأله فلا أدري ما قال له ، فقال له المقد : دخلت ولم تعطني شيئا وخرجت ولم تعطني شيئا ! قال : هل تحب أن تقوم ؟ قال : نعم ، فدعا له فقام ، فجعلت أتعجب وابتعد ، فسهوت فذهب الراهب ثم خرجت اتبعه وأسأل عنه فلقيت ركبا من الانصار فسألتهم عنه فقلت أرأيتم رجلا كذا وكذا ؟ فقالوا : هذا عبد آبق فأخذوني وأدفوني خلف رجل منهم حتى قدموا بي المدينة فجعلوني في حائط لهم ، فكنت أعمل هذا الخوص وقد كان الراهب قال : إن الله لم يعط العرب من الانبياء أحدا وإنه سيخرج منهم نبي ! فان أدركته فصدقه وآمن به. وإن آيته أن يقبل الهدية ولا يأكل الصدقة ، وإن في ظهره خاتم النبوة ، فمكثت ما مكثت ، ثم قالوا : جاء النبي صلى الله عليه وسلم المدينة ، فخرجت معي بتمر فجئت إليه به فقال : ما هذا : قلت : صدقة ، قال : لا نأكل الصدقة فأخذته : ثم أتيته بتمر فوضعته بين يديه ، فقال : ما هذا قلت : هدية ، فأكل وأكل من كان عنده ، ثم قمت وراء ظهره لانظر إلى الخاتم ، ففطن بي فألقى رداءه عن منكبيه ، فأبصرته فآمنت به وصدقته ، فكاتبت على مائة نخلة فغرسها رسول الله صلى الله عليه وسلم بيده ، فلم يحول الحول حتى بلغت وأكل منها (عب)
٣٧١٢٤۔۔۔ حضرت سلمان (رض) فرماتے ہیں : میں رامہرمز میں اپنے خاندان کے ساتھ رہتا تھا میں اپنے ایک معلمم کے پاس لکھنے پڑھنے جاتا تھا اور راستے میں ایک راہب آتا تھا جب میں راہب کے پاس سے گزرتا تھوڑی دیر کے لیے اس کے پاس بیٹھ جاتا وہ مجھے آسمانوں اور زمین کی خبریں سناتا حتیٰ کہ میں اس سے متاثر ہو کر اسی کا بن بیٹھا اور لکھنے پڑھنے کا سلسلہ ترک کردیا معلم نے گھر والوں کو خبر کردی اور کہا : یہ راہب تمہارے بیٹے کو خراب کررہا ہے اسے یہاں سے نکالدو چنانچہ میں گھر والوں سے چھپ کر راہب کے ساتھ ہولیا اور ہم دونوں موصل جا پہنچے وہاں ہم نے چالیس راہب پائے میں نے دیکھا کہ موصل کے راہب میرے ساتھ راہب کی بڑی قدروتعظیم کرتے ہیں، میں راہب کے ساتھ کئی مہینوں تک رہا حتیٰ کہ میں بیمار پڑگیا ان راہبوں میں سے ایک راہب کہنے لگا : میں بیت المقدس جاتا ہوں تاکہ اس میں نماز پڑھوں یہ سن کر مجھے بڑی خوشی ہوئی اور میں نے کہا : میں بھی تمہارے ساتھ چلتا ہوں چنانچہ میں بھی اس کے ساتھ ہولیا میں نے اسے بڑا صبر آزاماپایا : وہ مسلسل چلتا رہا جب مجھے تھکا ہوا دیکھتا کہتا : سوجاؤ میں سوجاتا جب کہ وہ کھڑا ہو کر نماز میں مشغول ہوجاتا۔ چنانچہ اس نے ایک دن بھی کھانا نہیں کھایا حتیٰ کہ ہم بیت المقدس پہنچ گئے وہاں پہنچ کر راہب سوگیا اور مجھے تاکید کی کہ جب سایہ یہاں تک پہنچے مجھے جگا دینا وہ آرام سے سوگیا اور جیسا سایہ مطلوبہ نشان پر پہنچا میں نے راہب کو بیدار کرنا چاہا پھر مجھے خیال آیا کہ بیچارارات کو بھی بیدار رہتا ہے لہٰذا تھوڑی دیر کے لیے اور سو لے چنانچہ گھڑی بھر نہیں گزرنے پائی تھی کہ راہب خود ہی پیدا ہوگیا اور کہنے لگا : میں نے تمہیں کہا نہیں تھا کہ مجھے بیدار کرنا ہے ؟ میں نے عذر بیانی سے کام لیا اور کہا تم سوتے نہیں وہ اس لیے میں نے چاہا تھوڑی دیر سولو اور یوں سایہ مطلونہ نشان سے تجاوز کرگیا راہب بولا : مجھے پسند نہیں کہ مجھ پر ایک گھڑی بھی ایسی گزرے جس میں میں اللہ کا ذکر نہ کروں۔ پھر ہم بیت المقدس میں داخل ہوگئے۔ کیا دیکھتے ہیں کہ دروازے پر ایک اپاہج سائل مانگ رہا ہے اس نے راہب سے بھی سوال کیا مجھے لازم نہیں راہب نے اسے کیا جواب دیا۔ جب ہم باہر نکلے سائل نے پھر سوال کیا راہب نے اسے کچھ نہ دیا، سائل بولا : تم اندر داخل ہوئے مجھے کچھ نہیں دیا اور اب باہر نکلے ہوتب بھی مجھے کچھ نہیں دیا، سائل اپاہج تھا اور چل نہیں سکتا تھا۔ راہب نے کہا : کیا تمہیں یہ پسند ہے کہ تم سیدھے کھڑے ہوجاؤ اور چلنے پھرنے کے قابل ہوجاؤ ؟ سائل نے کہا : جی ہاں راہب نے اس کے لیے دعا کی اور وہ دیکھتے ہی دیکھتے کھڑا ہوگیا اور چلنے لگا مجھے اس پر بڑا تعجب ہوا۔ راہب باہر نکل کر چل پڑا جب کہ میں اسی شش وپنچ میں راستہ بھول گیا میں بھی باہر نکلا اور لوگوں سے راہب کے متعلق پوچھنے لگا اتنے میں انصار کے چند مسافروں سے میری ملاقات ہوئی میں نے ان سے پوچھا کیا تم نے ایسے ایسے حلیہ کا کوئی شخص دیکھا ہے ؟ مسافر بولے : یہ تو ہمارا بھاگا ہواغلام ہے انھوں نے مجھے پکڑلیا اور مجھے ایک آدمی کی نگرانی میں دے دیا چنانچہ وہ مجھے مدینہ لے آئے اور اپنے ایک باغ میں مجھے بگار پر لگادیا میں کھجور کے پتوں سے یہ چیزیں بنانے لگا مجھ سے راہب نے کہا تھا : اللہ تعالیٰ نے عرب میں کوئی نبی نہیں پیدا کیا عنقریب عربوں میں ایک نبی کا ظہور ہونے والا ہے۔ اگر تم اسے پاؤ اس کی تصدیق کرو اس پر ایمان لاؤ اس کی نشانی یہ ہے کہ وہ ہدیہ قبول کرتا ہوگا اور صدقہ نہیں کھائے گا اور یہ کہ اس کی بشت پر مہرنبوت ہے میں مدینہ میں عرصہ تک ٹھہرارہا۔ پھر اہل مدینہ نے کہا : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مدینہ تشریف لارہے ہیں میں اپنے ساتھ کھجوریں لے کر آپ کی خدمت میں حاضر ہوا آپ نے پوچھا : یہ کیا ہے ؟ میں نے عرض کیا : یہ صدقہ کی کھجوریں ہیں آپ نے فرمایا ہم صدقہ نہیں کھاتے میں نے کھجوریں اٹھالیں میں آپ کی خدمت میں کھجوریں لے کر دوبارہ حاضر ہوا کھجوریں آپ کے سامنے رکھیں فرمایا یہ کیا ہے ؟ میں نے عرض کیا : یہ ھدیہ ہے۔ چنانچہ آپ نے کھجوریں تناول فرمائیں اور آپ کے پاس حاضرین نے بھی تناول کیں پھر میں مہر نبوت دیکھنے کے لیے آپ کے پیچھے کھڑا ہوگیا اور کاندھوں سے چادر ہٹادی میں نے کھلی آنکھوں سے مہرنبوت دیکھی میں ایمان لے آیا اور اپ کی تصدیق کردی میں نے کھجوروں کے سو (١٠٠) عدد بودے کاشت کرنے پر مکاتبت (بدل آزادی) کرلی چنانچہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے دست اقدس سے پودے کاشت کیے حتیٰ کہ سال بھی نہیں گزرے پایا تھا کہ پودے جوان ہوگئے اور ان کے سات کھجوریں لگ گئیں ۔ (رواہ عبدالرزاق)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔

Kanz al-Ummal

كنز العمال

Kanz al-Ummal

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔