HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

37174

37164- عن عبد الله بن جعفر قال: أنا أحفظ حين دخل النبي صلى الله عليه وسلم على أمي ينعى2 لها أبي فأنظر إليه وهو يمسح على رأسي ورأس أخي وعيناه تهراقان الدموع حتى تقطر لحيته، ثم قال: اللهم! إن جعفرا قد قدم إلى أحسن الثواب فاخلفه في ذريته ما خلفت أحدا من عبادك في ذريته، ثم قال: يا أسماء! ألا أبشرك؟ قالت: بلى بأبي أنت وأمي! قال: فإن الله عز وجل جعل لجعفر جناحين يطير بهما في الجنة، قالت: بأبي وأمي يا رسول الله! فأعلم الناس بذلك، فقام رسول الله صلى الله عليه وسلم وأخذ بيدي يمسح بيده رأسي حتى رقى على المنبر وأجلسني أمامه على الدرجة السفلى، والحزن يعرف عليه، فتكلم فقال: إن المرء كثير بأخيه وابن عمه إلا أن جعفرا قد استشهد وقد جعل الله له جناحين يطير بهما في الجنة، ثم نزل رسول الله صلى الله عليه وسلم فدخل بيته وأدخلني، وأمر بطعام يصنع لأهلي وأرسل إلى أخي فتغدينا عنده والله غداء طيبا ومباركا، عمدت خادمه سلمى إلى شعير فطحنته، ثم نسفته ثم أنضجته وآدمته بزيت وجعلت عليه فلفلا، فتغديت أنا وأخي معه، فأقمنا ثلاثة أيام في بيته ندور معه كلما صار في بيت إحدى نسائه، ثم رجعنا إلى بيتنا، فأتى رسول الله صلى الله عليه وسلم وأنا أساوم بشاة أخ لي فقال: اللهم! بارك له في صفقته، فما بعت شيئا ولا اشتريت إلا بورك لي فيه. "كر".
٣٧١٦٣۔۔۔ حضرت عبداللہ بن جعفر (رض) کہتے ہیں : مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ جب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میرے والد کی وفات کی خبر دیتے میری والدہ کے پاس تشریف لائے میں آپ کی طرف دیکھے جارہا تھا اور آپ میرے سر پر اور میرے بھائی کے سر پر دست شفقت پھیرے جارہے تھے جب کہ آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے حتیٰ کہ آپ کی داڑھی سے آنسو ٹپکنے لگے۔ پھر آپ نے فرمایا : یا اللہ ! بلاشبہ جعفر اچھے ثواب کی طرف پہنچ گیا ہے اس کی اولاد میں اچھے لوگ پیدا فرما۔ پھر فرمایا : اے اسماء ایک میں تمہیں خوشخبری نہ دوں ؟ وہ بولیں ! جی ہاں یارسول اللہ ! ضرور فرمایا : اللہ تعالیٰ نے جعفر کو دو پر عطا کیے ہیں جن سے وہ جنت میں اڑ رہے ہیں۔ اسماء (رض) بولیں : یارسول اللہ ! میرے ماں باپ آپ پر قربان جائیں ، آپ لوگوں کو بھی بتادیں۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اٹھ کھڑے ہوئے مجھے بھی ہاتھ میں پکڑلیا اور میرے سر پر ہاتھ پھیرتے رہے پھر آپ منبر پر تشریف لے گئے اور مجھے نچلے زینے پر بیٹھا دیا غم وحزن کے آثار آپ پر نمایاں دکھائی دیتے تھے، آپ نے فرمایا ، آدمی کے بھائی اور چچا زاد بھائی بہت سارے ہوتے ہیں الایہ کہ جعفر شہید ہوچکے ہیں اللہ تعالیٰ نے جنت میں انھیں دو پر عطا کیے ہیں جن سے وہ اڑ رہے ہیں۔ پھر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) منبر سے نیچے تشریف لے آئے اور اپنے گھر میں داخل ہوگئے مجھے بھی اپنے ساتھ لے گئے آپ نے کھانا تیار کرنے کا حکم دیا چنانچہ میرے گھر والوں کیلئے کھانا تیار کیا گیا، آپ نے میرے بھائی کو پیغام بھیج کر منگوالیا ہم نے آپ کے پاس کھانا کھایا بخدا کیا خوب پاکیزہ اور بابرکت کھانا تھا پھر آپ کی خادمہ سلمی نے جو لیے انھیں پیسا اور صاف کیا پھر انھیں گوند کر پکائے اور ان پر کالی ڈالی میں نے اور میرے بھائی نے آپ کے ساتھ ملکر کھانا کھایا ہم تین دن تک آپ کے گھر میں رہے آپ اپنی جس بیوی کے پاس ہوتے ہم بھی آپ کے ساتھ ہوتے پھر ہم اپنے گھر واپس لوٹ آئے پھر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لائے جب کہ میں اپنے بھائی کی ایک بکری کا بھاؤ تاؤ لگارہا تھا آپ نے فرمایا : یا اللہ اس کے سودے میں برکت عطا فرما۔ چنانچہ میں نے جو چیز بھی فروخت کی یا خریدی وہ میرے لیے بابرکت ثابت ہوئی (رواہ ابن عساکر)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔

Kanz al-Ummal

كنز العمال

Kanz al-Ummal

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔