HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

37183

37173- عن الشعبي أن رسول الله صلى الله عليه وسلم كان جالسا في المسجد فمر عبد الله بن رواحة فإذا الناس أضبوا1 إلى عبد الله بن رواحة: أي عبد الله ابن رواحة! أي عبد الله بن رواحة! قال: فعرفت أن رسول الله صلى الله عليه وسلم دعاني فجئت فقال لي: اجلس ههنا، فجلست بين يديه، فقال لي: كيف تقول الشعر؟ كأنه يتعجب، فقلت: أنظر ثم أقول، قال: فعليك بالمشركين، ولم أكن هيأت شيئا فأنشدته هذه الكلمة: فأخبروني أثمان العباء متى. ... كنتم بطاريق أو دانت لكم مضر فعرفت الكراهية في وجه رسول الله صلى الله عليه وسلم فقلت: يا هاشم الخير، إن الفضل فضلكم. ... على البرية فضلا ما له غير إني تفرست فيك الخير أعرفه. ... فراسة خالفتهم في الذي نظروا ولو سألت أو استنصرت بعضهم. ... في جل أمرك ما آووا ولا نصروا فثبت الله ما آتاك من حسن. ... تثبيت موسى ونصرا كالذي نصروا فأقبل علي رسول الله صلى الله عليه وسلم متبسما فقال: وأنت فثبتك الله. "ابن جرير".
٣٧١٧٢۔۔۔ شعبی کی روایت ہے کہ ایک مرتبہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مسجد میں تشریف فرما تھے اتنے میں عبداللہ بن رواحہ (رض) کا ادھر سے گزرہوا لوگوں نے اٹھ کر ان کے پاس ہجوم بنالیا اور کہنے لگے : اے عبداللہ بن رواحہ ! اے عبداللہ بن رواحہ ! کہتے ہیں میں سمجھ گیا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے اپنے پاس بلایا ہے، میں خدمت میں حاضر ہوا آپ نے آپ نے مجھے فرمایا : یہاں بیٹھومیں آپ کے سامنے بیٹھ گیا فرمایا : تم کس طرح اشعار کہتے ہو ؟ گویا آپ تعجب کررہے تھے میں نے عرض کیا : دیکھتے جائیں پھر میں کہتا ہوں فرمایا مشرکین کی ہجو میں تمہیں اشعار کہنے چاہئیں جب کہ میں کچھ بھی کہنے کی حالت میں تھا تاہم میں نے یہ کلمہ کہ دیا۔
فاخبرولی اثمان العباء متی کنتم بطاریق اودانت لکم مضر
” مجھے عباء (قباء جبہ) کے پیسوں کے متعلق خبر دو تم کب جرنیل ہوئے یا تمہارے لیے مضر قریب ہوگیا ہے “ اس پر میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے چہرہ اقدس پر ناگواری کے اثرات دیکھ لیے لہٰذا میں نے یہ اشعار کہے :
یاھاشم الخیر ان الفضل فضلکم
علی البریۃ فضلا مالہ غیرو
انی تفرست فیک الخیراعرفہ
فراستہ خالفتھم فی الذی نظروا
ولوسالت اوسنصرت بعھضم
فی جل امراتاک من حسن
تثبیت موسیٰ ونصرا کالذی نصروا
اے چیز کے تقسیم کرنے والے حقیقت فضیلت تمہیں حاصل ہے ساری مخلوق پر ایسی فضیلت حاصل ہے جو کسی دوسرے کو حاصل نہیں۔ میں نے آپ میں خیروبھلائی کو چانچ لیا ہے ایسی فراست سے کہ اس کے ذریعے میں نے غیروں میں یہ چیز نہیں دیکھی۔ اگر آپ سوال کریں یا ان میں سے بعض سے آپ مدد طلب کریں کسی بڑے کام میں تو وہ نہ جگہ دیں گے اور نہ ہی مدد کریں گے اللہ تعالیٰ نے آپ کو کو خوبی عطا کررکھی ہے اسے ثابت قدم رکھے جیسا کہ موسیٰ اور نصر کو ثابت قدم رکھا اور ان لوگوں کی طرح جس کی مدد کی گئی۔
چنانچہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مسکراتے ہوئے میری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا : اللہ تمہیں ثابت قدم رکھے۔ (رواہ ابن جریر)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔

Kanz al-Ummal

كنز العمال

Kanz al-Ummal

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
Kanz al-Ummal: 37183 | undefined - Hadith.one