HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

37185

37175- عن عكرمة مولى ابن عباس أن عبد الله بن رواحة كان مضطجعا إلى جنب امرأته فخرج إلى الحجرة فواقع جارية له، فاستنبهت المرأة فلم تره فخرجت، فإذا هو على بطن الجارية فرجعت وأخذت الشفرة فلقيها ومعها الشفرة، فقال لها: مهيم1، فقالت: مهيم، أما إني لو وجدتك حيث كنت لوجأتك1 بها! قال: وأين كنت؟ قالت: على بطن الجارية، قال: ما كنت؟ قالت: بلى، قال: فإن رسول الله صلى الله عليه وسلم نهى أن يقرأ أحدنا القرآن وهو جنب، فقالت: اقرأه، قال: أتانا رسول الله يتلو كتابه. ... كما لاح مشهور من الصبح ساطع أتى بالهدى بعد العمى قلوبنا. ... به موقنات أن ما قال واقع يبيت يجافي جنبه عن فراشه. ... إذا استثقلت بالكافرين المضاجع قالت: آمنت بالله وكذبت بصري، قال: فغدوت على النبي صلى الله عليه وسلم فأخبرته، فضحك حتى بدت نواجذه. "كر".
٣٧١٧٤۔۔۔ عکرمہ مولائے ابن عباس کی روایت ہے کہ عبداللہ بن رواحہ (رض) ایک مرتبہ اپنی بیوی کے پہلو میں لیٹے ہوئے تھے فورا اٹھے اور حجرے میں داخل ہوگئے اور اپنی باندی سے حاجت نفس پوری کرنے لگے : اتنے میں بیوی بیدار ہوئی اور عبداللہ بن رواحہ (رض) کو اپنے پاس نہ دیکھ کر وہ بھی اٹھ کھڑی ہوئی کیا دیکھتی ہے کہ عبداللہ (رض) باندی کے پیٹ پرچڑھے ہوئے ہیں بیوی واپس لوٹ گئی اور چھری اٹھالائی عبداللہ (رض) نے اسے چھری اٹھائے دیکھا اور بولے : تم کیا چاہتی ہو بیوی نے بھی کیا : تو کیا چاہتا ہے۔ اگر میں تمہیں وہیں پاتی جہاں تم تھے میں تمہیں ضرور اس چھری سے کچوکے لگاتی۔ عبداللہ (رض) نے کہا : میں کہاں تھا ؟ بیویی بولی باندی کے پیٹ پر عبداللہ (رض) نے کہا : کیا ایسا ہی ہے ؟ بیوی نے کہا : کیوں نہیں یہ تو ہوا ہے۔ عبداللہ (رض) نے کہا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں حالت جنابت میں قرآن پڑھنے سے منع فرمایا ہے بولی : پڑھوعبداللہ بن رواحہ (رض) نے یہ اشعار پڑھے :
اتانا رسول اللہ یتلوکتابہ
کمالامشھور من الصبح ساطع اتی
بالھدی بعد العمنی قلوبنا
بہ موقنات ان ماقال واقع
یبت یجافی جنبہ عن فراشہ
اذا ستقلت بالکافرین المفاجع
ہماری پاس اللہ تعالیٰ کا رسول آیا جو اللہ کی کتاب کی تلاوت کرتا ہے جیسے کہ تاریکی کے بعد صبح روشن ہوجاتی ہے وہ جہالت کے بعد ہدایت لائے ہیں ہمارے دل اس ہدایت پر یقین رکھتے ہیں کہ جو کچھ آپ فرماتے ہیں وہ حق ہے وہ رات بسر کرتے ہیں بایں طور کہ ان کا پہلو بستر سے الگ ہوتا ہے جب کہ کافروں پر ان کے بچھونے بھاری ہوتے ہیں۔ (بیوی سمجھی شاید قران ہی پڑھا ہے جب کہ جنابت کی حالت میں قرآن پڑھنا جائز نہیں)
بیوی نے اشعار سن کر کہا : میں اللہ تعالیٰ پر ایمان لائی اور میری نظر نے جھوٹ دیکھا عبداللہ بن رواحہ (رض) کہتے ہیں صبح ہوتے ہیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ کا واقعہ سنایا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہنس پڑے حتیٰ کہ آپ کے دانت مبارک دکھائی دینے لگے۔ (رواہ ابن عساکر)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔

Kanz al-Ummal

كنز العمال

Kanz al-Ummal

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
Kanz al-Ummal: 37185 | undefined - Hadith.one