HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

37187

37177- عن ابن عباس قال: كان عمر يدعوني مع أصحاب محمد صلى الله عليه وسلم ويقول: لا تتكلم حتى يتكلموا، فدعاهم فسألهم: أفرأيتم قول رسول الله صلى الله عليه وسلم في ليلة القدر: التمسوها في العشر الأواخر أي ليلة ترونها، فقال بعضهم: ليلة إحدى وعشرين، وقال بعضهم: ليلة ثلاث، وقال بعضهم: ليلة خمس، وقال بعضهم: ليلة سبع، فقالوا وأنا ساكت، فقال: مالك لا تتكلم؟ فقلت: إنك أمرتني أن لا أتكلم حتى يتكلموا؛ فقال: ما أرسلت إليك إلا لتتكلم، فقلت: إني سمعت الله يذكر السبع فذكر سبع سماوات ومن الأرض مثلهن، والأيام سبع، والطواف سبع، والجمار سبع، والسعي بين الصفا والمروة سبع، وخلق الإنسان من سبع، ونبت الأرض سبع، ونقع في السجود من أعضائنا على سبع، وأعطي من المثاني سبع، ونهى في كتابه عن نكاح الأقربين عن سبع، وقسم الميراث في كتابه على سبع، فأراها في السبع الأواخر من شهر رمضان، فقال عمر: ما قولك: نبت الأرض سبع؟ قلت: قول الله {شَقَقْنَا الْأَرْضَ شَقّاً. فَأَنْبَتْنَا فِيهَا حَبّاً. وَعِنَباً وَقَضْباً. وَزَيْتُوناً وَنَخْلاً. وَحَدَائِقَ غُلْباً. وَفَاكِهَةً وَأَبّاً} فتعجب عمر فقال: ما وافقني فيها أحد إلا هذا الغلام الذي لم تستوشؤن رأسه، والله! إني لأرى القول كما قلت. "ت" وابن سعد وابن راهويه وعبد بن حميد ومحمد بن نصر في الصلاة، "طب، حل، ك، ق
٣٧١٧٦۔۔۔ ابن عباس (رض) فرماتے ہیں : حضرت عمر (رض) نے مجھے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ (رض) کے ساتھ اپنے پاس بلایا اور فرمایا : تم نے اس وقت تک بات نہیں کرنی جب تک صحابہ بات نہ کرلیں چنانچہ آپ (رض) نے صحابہ اللہ عنہم کو بلایا اور اس سے سوال کیا رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) لیلۃ القدر کے متعلق جو فرمایا ہے کہ ” اسے رمضان کے آخری عشرہ میں تلاش کرو “ تمہاری رائے میں وہ کونسی رات ہوسکتی ہے ؟ چنانچہ بعض صحابہ (رض) نے کہا : وہ اکیسویں رات ہے بعض نے کہا : وہ تیسویں رات ہے بعض نے کہا : پچیسویں رات ہے بعض نے ستائیسویں کا کہا، صحابہ (رض) مختلف اقوال کرتے رہے میں خاموش بیٹھا رہا عمر (رض) نے فرمایا : بھلاتم کیوں نہیں بولتے : میں نے کہا : آپ ہی نے تو مجھے حکم دیا تھا کہ میں اس وقت تک بات نہ کرو جب تک صحابہ (رض) بات نہ کرلیں عمر (رض) نے فرمایا : کہو کیا کہنا چاہتے ہو میں نے تو اسی لیے تمہیں بلایا ہے۔ میں نے کہا اللہ تعالیٰ نے کثرت سے سات کے عدد کا ذکر کیا ہے سات آسمانوں کا ذکر کیا ہے اور انہی کی طرح زمین کا بھی ہفتہ میں سات دن میں طواف کے سات چکر ہیں رمی بھی سات مرتبہ ہے صفا اور مروہ سے درمیان بھی سات چکرلگائے جاتے ہیں۔ انسان کو سات چیز ون سے پیدا کیا گیا ہے ہمیں سبع مثانی (سات بڑی سورتیں ) عطا کی گئی ہیں، اقرباء میں سے سات عورتوں سے نکاح کرنے سے منع کیا گیا ہے اللہ تعالیٰ نے وارثت سات لوگوں پر تقسیم کی ہے۔ اس مناسبت سے میں لیلۃ القدر کو آخری سات راتوں میں سمجھتا ہوں ، حضرت عمر (رض) نے فرمایا : تم نے یہ جو کہا
کہ زمین کی نباتات سات ہیں اس سے کیا مراد ہے ؟ میں نے کہا : اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے :
ثم شققنا الارض شقافانبتنا فیھا حبا وعبنا وقضبا وزیتونا ونخلا وحدائق غلبا وفاکھۃ وابا
یعنی ہم نے پھاڑا زمین کو اس سے اگائے بیچ اناج کے آور انگور کاری زیتون کھجوریں باغات گھن کے میوہ اور چارہ۔
حضرت عمر (رض) نے اس پر تعجب کیا اور فرمایا : اس میں صرف اس لڑکے نے میری موافقت کی ہے جسے تم کچھ نہیں سمجھتے ، بخدا ! میں اسی قول کو حق سمجھتا ہوں جو تم نے کہا ہے۔ (رواہ الترمذی وابن سعد وابن راھویہ وعبدبن حمید ومحمد بن نصرفی الصلاۃ والطبرانی و ابونعیم فی الحلیۃ والحاکم والبیھقی)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔

Kanz al-Ummal

كنز العمال

Kanz al-Ummal

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔