HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

37208

37198- "مسند عمر" عن قيس بن مروان أنه أتى عمر فقال: جئت يا أمير المؤمنين من الكوفة وتركت بها رجلا يملي المصاحف من ظهر قلبه، فغضب وانتفخ حتى كاد يملأ ما بين شعبتي الرجل فقال: ومن هو ويحك؟ قال: عبد الله بن مسعود، فما زال يطفأ ويسير عنه الغضب حتى عاد على حاله التي كان عليها ثم قال: ويحك والله ما أعلمه بقي من الناس أحد هو أعلم بذلك منه، وسأحدثك عن ذلك، كان رسول الله صلى الله عليه وسلم لا يزال يسمر عند أبي بكر الليلة كذلك في الأمر من أمر المسلمين، وإنه سمر عنده ذات ليلة وأنا معه فخرج رسول الله صلى الله عليه وسلم وخرجنا معه فإذا رجل قائم يصلي في المسجد، فقام رسول الله صلى الله عليه وسلم يستمع قراءته، فلما كدنا أن نعرفه قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: من سره أن يقرأ القرآن رطبا كما أنزل فليقرأه على قراءة ابن أم عبد، ثم جلس الرجل يدعو، فجعل رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: سل تعطه، قلت: والله لأغدون إليه فلأبشرنه! فغدوت إليه لأبشره، فوجدت أبا بكر قد سبقني إليه فبشره، والله! ما سابقته إلى خير قط إلا سبقني إليه."أبو عبيد في فضائله، حم، ت، وابن خزيمة وابن أبي داود وابن الأنباري معا في المصاحف، ع، حب1، قط في الأفراد، كر، حل، ق، ض".
٣٧١٩٧۔۔۔” مسند عمر “ قیس بن مروان ہے کہ میں حضرت عمر (رض) کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا اے امیرالمومنین ! میں کوفہ سے آیا ہوں میں نے وہاں ایک شخص چھوڑا ہے جو ظہر قلب س مصاحف کا املاء کر ارہا ہے (یعنی بن دیکھے زبانی مصاحف کا املاء کر ارہا ہے) حضرت عمر (رض) سخت غصہ ہوئے اور پھول کر گپا بن گئے قریب تھا کہ آپ (رض) غصہ سے پھٹ پڑتے فرمایا : بھلا وہ کون شخص ہے ؟ قیس نے کہا : وہ عبداللہ بن مسعود (رض) کی آہستہ آہستہ طبیعت بحال ہوئی اور غصیلی کیفیت چھٹتی گئی جب افاقہ ہوا فرمایا : تیری ہلاکت صحابہ (رض) میں میں کسی کو نہیں جانتا جو ان سے بڑھ کر مصاحف کا علم رکھتا ہو، میں تمہیں ان کے متعلق ایک حدیث سناتا ایک رات نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ابوبکر صدیق (رض) کے ساتھ محو گفتگو تھے میں بھی آپ کے ساتھ تھا بعد میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اٹھ کر چل پڑے ہم بھی آپ کے ساتھ ہولیے یکایک ہم دیکھتے ہیں کہ ایک شخص مسجد میں نماز پڑھ رہا ہے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کی قرات سننے کے لیے کھڑے ہوگئے قریب تھا کہ ہم اس شخص کو پہچان لیتے تاہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : قرآن مجید کی قرات کرنا چاہے اسے چاہیے کہ ابن ام عبد کی طرح قرات کرے پھر وہ شخص بیٹھ گیا اور دعا کرنے لگا بلکہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرماتے جارہے تھے سوال کرو تمہارا سوال پورا کیا جائے گا میں نے کہا : اللہ کی قسم صبح ہوتے ہی میں اس کے پاس جاؤں گا اور اسے خوشخبری سناؤں گا چنانچہ سنا آئے اللہ کی قسم میں نے جب بھی کسی بھلائی کے کام میں صدیق اکبر (رض) کے ساتھ دوڑ لگائی مگر وہ مجھ سے ہر مرتبہ آگے بڑھ گئے۔ (رواہ ابوعبید فی فضائلہ واحمد بن حنبل والترمذی وابن خریمۃ وابن ابی داؤد ابن الانباری معافی المصاحف وابویعلی وابن حبان والدارقطنی دی الافراد وابن عساکر و ابونعیم فی الحلیۃ والبیھقی والضیاء)
فائدہ :۔۔۔ صحابہ کرام (رض) آپس میں خیر و بھلائی کے کاموں میں دوڑ لگاتے تھے اور ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرتے تھے لیکن جب ابوبکرصدیق اکبر (رض) (فداہ بابی وامی) نے دوڑ لگائی تو میدان میں صرف فاروق اعظم (رض) ہی اترے گوصدیق اکبر (رض) سے پیچھے رہے اسی طرح جبب صدیق اکبر (رض) نے دوڑ لگائی ان کا مقابلہ کرنے کی کسی کو جرات نہیں ہوتی تھی سوائے فاروق اعظم (رض) کے گوصدیق اکبر (رض) سے پیچھے ہی کیوں نہ رہے یعنی میدان مسابقت کے ان دوشہسواروں کا مدمقابل کوئی نہیں تھا اور نہ ہی کسی کو جرات ہوتی تھی۔ سبحان اللہ ماعظم شانہ اللھم ارزق اتباعھم آمین یارب العالمین ۔ ازمترجم تنولی

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔

Kanz al-Ummal

كنز العمال

Kanz al-Ummal

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
Kanz al-Ummal: 37208 | undefined - Hadith.one