HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

37300

37289 عن الاجلح بن عبد الله الكندي قال : سمعت زيد بن علي وعبد الله بن الحسن وجعفر بن محمد ومحمد بن عبد الله بن الحسن يذكرون تسمية من شهد مع علي من أصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم كلهم ذكره عن آبائه وعمن أدرك من أهله ، وسمعته أيضا من غيرهم فذكرهم وذكر فيهم عمرو بن الحمق الخزاعي ، وكان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال له : يا عمرو ! أتحب أن أريك آية الجنة.قال : يا رسول الله ! فمر علي ، فقال : هذا وقومه آية الجنة. فلما قتل عثمان وبايع الناس عليا لزمه فكان معه حتى أصيب ، ثم كتب معاوية في طلبه وبعث من يأتيه به.قال الاجلح : فحدثني عمران بن سعيد البجلي وكان مؤاخيا لعمرو بن الحمق أنه خرج معه حين طلب فقال لي ، يا رفاعة ! إن القوم قاتلي ، إن رسول الله صلى الله عليه وسلم أخبرني أن الجن والانس يشترك في دمي ، وقال لي : يا عمرو ! إن آمنك رجل على دمه فلا تقتله فتلقى الله بوجه غادر ، قال رفاعة : فما أتم حديثه حتى رأيت أعنة الخيل فودعته وواثبته حية فلسعته ، وأدركوه فاحتزوا رأسه ، فكان أول رأس أهدر في الاسلام (كر) .
٣٧٢٨٩۔۔۔ اجلح بن عبداللہ کندی کہتے ہیں میں نے زید بن علی عبداللہ بن حسن وجعفر بن محمد ومحمد بن عبداللہ بن حسن (ان سب) کو ان لوگوں کا تذکرہ کرتے سنا ہے جو حضرت علی (رض) کے ساتھ شریک تھے اور وہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ (رض) میں سے تھے یہ سب اپنے آباؤ اجداد اور اپنے خاندان والوں کا تذکرہ کررہے تھے میں نے ان کے علاوہ ایک اور شخص کو حضرت علی (رض) کے رفقاء کا تذکرہ کرتے سنا اور ان میں اس نے حضرت عمروبن حمق (رض) خذاعی کا ذکر بھی کیا چنانچہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے فرمایا تھا : کیا میں تمہیں جنت کی نشانی نہ بتلادوں ؟ عرض کیا : یارسول اللہ ضرور بتلائیں۔ اتنے میں حضرت علی (رض) سامنے سے گزرے آپ نے فرمایا : یہ اور اس کی قوم جنت کی نشانی ہیں چنانچہ جب حضرت عثمان (رض) قتل کردیئے گئے اور لوگوں نے حضرت علی (رض) کے ہاتھ پر بیعت کرلی تو عمرو بن حمق (رض) حضرت علی (رض) کے ساتھ لازم ہوگئے حضرت علی (رض) کے ساتھ رہے۔ حتیٰ کہ حضرت علی (رض) شہید کردیئے گئے پھر حضرت معاویہ (رض) نے اپنی فوج کو عمروبن حمق (رض) کی تلاش کا حکم دیا اور اپنے پاس لانے کو کہا۔ اجلح کہتے ہیں مجھے عمران بن سعید نے حدیث سنائی ہے جب کہ ان کے اور عمران بن سعید (رض) کے درمیان مواخات قائم کی تھی۔ عمران بن سعید (رض) کہتے ہیں : جب ان کی تلاش جاری تھی وہ ان کے ساتھ چل پڑے اور عمرو (رض) نے مجھے کہا : اے رفاعہ ! لوگ مجھے قتل کرنا چاہتے ہیں جب کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے خبر کی ہے کہ میرے خون میں جنات اور انسان دونوں شریک ہوں گے مجھے کہا : اے عمرو ! اگر تم کسی آدمی پر گرفت پالو تو اسے قتل نہ کرنا کہیں تم اللہ تعالیٰ سے دھوکا دینے والے کی صورت میں نہ ملو، رفاعہ کہتے ہیں : عمرو کی بات پوری نہ ہونے پائی تھی میں نے کچھ سواروں کے سر ہلتے دیکھے میں نے اسے الوداع کہا اور یکایک ایک سانپ نے چھلانگ لگائی اور انھیں ڈس لیا اتنے میں سوار بھی پہنچ گئے اور انھوں نے عمرو (رض) کا سرتن سے جدا کتدیا اسلام میں یہ پہلا سر تھا جو۔ (کسی مسلمان کا) تن سے جدا کیا گیا۔ (رواہ ابن عساکر)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔

Kanz al-Ummal

كنز العمال

Kanz al-Ummal

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
Kanz al-Ummal: 37300 | undefined - Hadith.one