HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

37428

37418- عن مصعب بن عبد الله أن النبي صلى الله عليه وسلم لما رأى عكرمة بن أبي جهل قام إليه فاعتنقه وقال: مرحبا بالراكب المهاجر! قال مصعب: وزعم بعض من يعلم أن قيام رسول الله صلى الله عليه وسلم وفرحه به أن رسول الله صلى الله عليه وسلم رأى في منامه أنه دخل الجنة فرأى فيها عذقا مذللا فأعجبه فقال: لمن هذا؟ فقيل: لأبي جهل، فشق ذلك عليه وقال: ما لأبي جهل والجنة! والله لا يدخلها أبدا! فلما رأى عكرمة أتاه مسلما تأول ذلك العذق عكرمة بن أبي جهل، وقدم عليه عكرمة بن أبي جهل منصرفه من مكة بعد الفتح المدينة، فجعل عكرمة كلما مر بمجلس من مجالس الأنصار قالوا: هذا ابن أبي جهل، فسبوا أبا جهل، فشكا ذلك عكرمة إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: لا تؤذوا الأحياء بسب الأموات. الزبير، "كر"
٣٧٤١٧۔۔۔ مصعب بن عبداللہ کی روایت ہے کہ جب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت عکرمہ بن ابی جہل (رض) کو دیکھا تو آپ ان کی طرف کھڑے ہوئے اور انھیں گلے لگالیا اور فرمایا : سوار ہو کر ہجرت کرنے والے کو ہم خوش آمدید کہتے ہیں مصعب کہتے ہیں : بعض لوگوں کا خیال ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عکرمہ (رض) کی طرف کھڑے ہونے اور ان پر خوش ہونے کی وجہ یہ تھی کہ آپ نے خواب دیکھا گویا آپ جنت میں داخل ہوگئے ہیں اور آپ نے جنت میں کھجوروں کا خوشہ لٹکا دیکھا جو آپ کے دل کو بہت بھایا آپ نے پوچھا : یہ کس کا ہے ؟ جواب ملا : یہ ابوجہل کا ہے آپ پر یہ بہت ہی گراں گزرا اور فرمایا : ابوجہل کا جنت سے کیا تعلق اللہ کی قسم ابوجہل جنت میں داخل نہیں ہوگا چنانچہ جب آپ نے عکرمہ (رض) کو بحالت مسلمان دیکھا تو خواب میں دکھائی دہنے والے خواشے کی تعبیر عکرمہ بن ابی جہل (رض) سے لی۔ عکرمہ (رض) آپ کی خدمت میں اس وقت حاضر ہوئے جب آپ فتح مکہ کے بعد مدینہ واپس لوٹ آئے تھے عکرمہ (رض) جب بھی انصار کی مجلسوں کے پاس سے گزرتے انصار کہتے یہ ابوجہل کے بیٹے ہیں ابوجہل کو گالیاں دیتے عکرمہ (رض) نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس کی شکایت کی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مردوں کو گالیاں دے کر زندوں کو اذیت مت پہنچاؤ۔ (رواہ الزبیروابن عساکر)
فائدہ :۔۔۔ ایک حدیث میں آپ نے فرمایا :” لاتسبوا الاموات “ مرد کو گالیاں مت دو ۔ ایک اور حدیث ہے ” لاتسبو الاموات فانھم افضوالی ماقدموا “ مردوں کو گالیاں مت دو گالیاں مت دو چونکہ وہ اپنے اعمال کی جزا یا سزا بھگتنے آگے پہنچ چکے ہیں۔ انہی دلائل کی روشنی میں علماء نے یزید بن معاویہ کو برا بھلا اور سب وشتم کرنے ست منع فرمایا ہے۔ لہٰذا یزید پر لعن طعن کرنے والوں کو سوچ لینا چاہیے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی کیا تعلیمات ہیں۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔

Kanz al-Ummal

كنز العمال

Kanz al-Ummal

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔