HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

37501

37491- عن كعب بن عاصم الأشعري قال: ابتعت قمحا أبيض ورسول الله صلى الله عليه وسلم حي فأتيت به أهلي فقالوا تركت القمح الأسمر الجيد وابتعت هذا؟ والله لقد أنكحني رسول الله صلى الله عليه وسلم إياك وإنك لعي اللسان دميم الجسم ضعيف البطش، فصنعت منه خبزة، فأردت أن أدعو عليها أصحابي الأشعريين أصحاب العقبة، فقلت: أتجشأ من الشبع وأصحابي جياع؟ فأتت رسول الله صلى الله عليه وسلم تشكو زوجها وقالت: انزعني من حيث وضعتني، فأرسل إليه رسول الله صلى الله عليه وسلم فجمع بينهما، فحدثه حديثها فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: لم تنقمي منه شيئا غير هذا؟ قالت: لا، قال: فلعلك تريدين أن تختلعي منه فتكوني كجيفة الحمار أو تبغين ذا جمة فينانة على كل جانب من قصته شيطان قاعد! ألا ترضين أني أنكحتك رجلا من نفر ما تطلع الشمس على نفر خير منهم؟ قالت: رضيت، فقامت المرأة حتى قبلت رأس زوجها وقالت: لا أفارق زوجي أبدا. "كر".
٣٧٤٩٠۔۔۔ حضرت کعب بن عاصم اشعری (رض) کہتے ہیں : میں نے ایک مرتبہ سفید گندم خریدی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ابھی بقیدحیات تھے میں یہ گندم لے کر اپنے گھر والوں کے پاس آیا گھروالوں نے کہا : تم عمدہ اور اچھی گندم چھوڑ آئے ہو اور یہ ردی قسم کی گندم خریدلائے ہو۔ (بیوی نے کہا) اللہ کی قسم ! رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تجھ سے میرا نکاح کروایا ہے حالانکہ تم گفتگو میں عاجر ہو حقیر وبدصورت ہو اور تمہاری قوت بھی ماند پڑگئی ہے کعب (رض) کہتے ہیں : میں نے اسی گندم سے روٹی پکائی میں نے اپنے ہاں اسے اشعری دوستوں کو کھانے پر مدعو کرنا چاہا میں نے سوچا : میں پیٹ بھر کر ڈکار مارنے لگوں گا جب کہ میرے دوست بھوکے ہوں گے۔ میری بیوی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس میری شکایت کرنے آئی اور عرض کیا : آپ نے مجھے جہاں چھوڑا ہے وہاں سے میری جان چھڑائیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کعب (رض) کو پیغام بھیجواکر اپنے پاس بلایا پھر آپ نے دونوں میاں بیوی کو جمع کیا اور بات کی پھر آپ نے فرمایا : تو نے اپنے خاوند سے اس کے علاوہ کوئی اور بری بات تو نہیں دیکھی ؟ بولی : نہیں۔ آپ نے فرمایا : تم چاہتی ہو کہ اس سے اپنی جان چھڑالے اور یوں گدھے کی لاش بن جائے یا تو کسی مالدار کی خواہشمند ہے جس کے برتن پر شیطان بھی بیٹھا ہو۔ کیا تم راضی نہیں ہو کہ ہم نے ایسے شخص سے تمہاری شادی کی ہے جس سے افضل کوئی شخص نہیں جس پر سورج طلوع ہوتا ہو ؟ وہ بولی : میں راضی ہوں پھر اٹھی اور اپنے خاوند کا سر چوما اور پھر کہا : میں اپنے خاوند سے کبھی بھی جدا نہیں ہوں گی۔ (رواہ ابن عساکر)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔

Kanz al-Ummal

كنز العمال

Kanz al-Ummal

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔