HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

37551

37540 عن عبد الرحمن بن عثمان بن إبراهيم بن محمد بن حاطب عن أبيه عن جده محمد بن حاطب عن أمه أم جميل بنت المجلل قالت : أقبلت بك من أرض الحبشة حتى إذا كنت من المدينة على ليلة أو ليلتين طبخت لك طبيخا ففني الحطب فذهبت أطلبه فتناولت القدر فانكفأت على ذراعيك فقدمت بك المدينة فأتيت بك النبي صلى الله عليه وسلم فقلت بأبي أنت وأمي يا رسول ! هذا محمد بن حاطب وهو أول من سمي بك ، فتفل النبي صلى الله عليه وسلم في فيك ومسح على رأسك ودعا لك بالبركة وجعل يتفل على يديك ويقول : أذهب البأس رب الناس ! واشف أنت الشافعي لا شفاء إلا شفاءك شفاء لا يغادر سقما فما قمت بك من عنده حتى برأت يدك (حم ، ع وابن منده وأبو نعيم ، كر) .
٣٧٥٤٠۔۔۔ عبدالرحمن بن عثمان بن ابراہیم بن محمد بن حاطب اپنے والد اور دادا محمد بن حاطب سے روایت نقل کرتے ہیں اور وہ اپنی والدہ ام جمیل بنت مجلل (رض) سے روایت نقل کرتے ہیں وہ کہتی ہیں : میں تجھے (یعنی محمد بن حاطب (رض) کو) سرزمین حبشہ سے لے کر آئی اور مدینہ سے ایک یا دو دن کی مسافت پر تھی میں تمہارے لیے کھانا پکارہی تھی کہ لکڑیاں ختم ہوگئیں میں لکڑیاں لینے گئی اور ہنڈیاں چولہے سے نیچے اتارنے لگی۔ ہنڈیا الٹ گئی جو تیرے بازوں پر آن گری جب مدینہ پہنچی میں تجھے لیکر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئی اور عرض کیا : یارسول اللہ ! میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں یہ محمد بن حاطب ہے یہ پہلا بچہ ہے جس کا نام آپ کے نام پر رکھا گیا ہے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تمہارے منہ میں تھتکارا ، تمہارے سر پر دست شفقت پھیرا اور تمہارے لیے دعائے لیے دعائے برکت فرمائی۔ دوران دعا تمہارے ہاتھوں پر تھتکارتے رہے اور یہ دعا پڑھتے رہے۔
اذھب الباس رب الناس ! واشف۔
انت الشافی لاشفاء الاشفاءک شفاء لایغادر سقما۔
اے لوگو کے پر مددگاردکھ تکلیف دور فرمادے اور شفاء عطا فرماتو ہی شفا بخشنے والا ہے اور تیرے سوا کوئی شفاء بخشنے والا نہیں ہے ایسی شفاجو بیماری کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے۔
اس کے بعد میں تمہیں لیکر اٹھ گئی تمہارے ہاتھ بالکل صحیح ہوچکے تھے۔ (رواہ احمد بن حنبل وابویعلی وابن مندہ ابونعیم وابن عساکر)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔

Kanz al-Ummal

كنز العمال

Kanz al-Ummal

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔