HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

37576

37565 عن أبي أمامة قال : بعثني رسول الله صلى الله عليه وسلم إلى قوم أدعوهم إلى الله وإلى رسوله وأعرض عليهم شرائع الاسلام ، فأتيتهم وقد سقوا إبلهم واحتلبوها وشربوا ، فلما رأوني قالوا : مرحبا بصدى ابن عجلان ؟ قالوا : بلغنا أنك صبوت إلى هذا الرجل ، قلت : لا ولكني آمنت بالله ورسوله ، وبعثني رسول الله صلى الله عليه وسلم إليكم أعرض عليكم الاسلام وشرائعه ، فبينا نحن كذلك إذ جاؤها بقصعة من دم فوضعوها واجتمعوا عليها يأكلونها ، قالوا هلم يا صدى ! قلت : ويحكم ! إنما أتيتكم من عند من يحرم هذا عليكم بما أنزل الله عليه ، قالوا : وما ذلك ؟ فتلوت هذه الآية (حرمت عليكم الميتة والدم ولحم الخنزير) إلى قوله (ذلكم فسق) فجعلت أدعوهم إلى الاسلام ويأبون علي ، فقلت لهم : ويحكم ! اسقوني شربة من ماء ، فاني شديد العطش وعلي عباءة ، قالوا : لا ولكن ندعك حتى تموت عطشان ، فاعتصمت فضربت برأسي في العباءة ونمت في الرمضاء في حر شديد ، فأتاني آت في منامي بقدح زجاج لم ير الناس أحسن منه وفيه شراب لم ير الناس شرابا ألذ منه ، فأمكنني منها فشربتها ، فحين فرغت من شرابي استيقظت ، فلا والله ! ما عطشت ولا غرثت بعد تلك الشربة (كر).
٣٧٥٦٥۔۔۔ حضرت ابوامامہ (رض) کہتے ہیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے ایک قوم کی طرف بھیجا تاکہ میں انھیں اللہ اور اس کے رسول کی دعوت دوں اور ان پر شرائع اسلام پیش کروں جب میں ان لوگوں کے پاس پہنچا وہ اپنے اونٹوں کو پانی پلا رہے تھے اور دودھ دوہ کر پی رہے تھے جب انھوں نے مجھے دیکھا بولے : ہم صدی بن عجلان کو آمد پر مرحبا کہتے ہیں : کہنے لگے : ہمیں خبر پہنچی ہے کہ تم نے اپنا دین چھوڑ دیا ہے اور اس شخص (محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)) کی طرف مائل ہوگئے ہو۔ میں نے کہا : ایسی بات نہیں لیکن میں اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لایا ہوں اور رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے تمہارے پاس بھیجا ہے تاکہ میں تمہیں السام اور اس کے شرائط سے آگاہ کروں۔ اسی دروان یہ لوگ خون سے بھرا ہوا ایک برتن لائے اسے اپنے درمیان رکھا اور اس کے اردگرد جمع ہوگئے اور خون کھانے لگے بولے : اے صدی ! تم بھی آجاؤ میں نے کہا : تمہاری ہلاکت ! میں تمہارے ہاں ایسی شخصیت کے پاس سے آیا ہوں جس نے خون کو تمہارے اوپر حرام قرار دیا۔ چونکہ اللہ تعالیٰ نے اس پر حکم نازل فرمایا ہے۔ بولے : وہ کیا ہے ؟ میں نے یہ آیت تلاوت کی :
” حرمت علیکم المیتۃ والدم ولحم الخنزیر۔۔۔ ذلکم فسق “
یعنی مردار خون اور خنزیر کا گوشت تمہارے اوپر حرام کردیا گیا ہے الایۃ۔
میں نے انھیں سلام کی دعوت دینے لگا مگر وہ برابر انکار کرتے رہے۔ میں بولا : تمہاری ہلاکت ! مجھے ایک گھونٹ پانی تو پلاؤ مجھے شدید پیاس لگی ہوئی ہے میں نے اپنے اوپرعباء اوڑھ رکھی تھی وہ بولے : ہم تمہیں پانی نہیں دیں گے حتیٰ کہ تو پیاسا تڑپتا تڑپتا مرجائے میں نے اللہ پر بھروسہ کرلیا اور عبا (چغہ) میں سرڈال کر گرم سنگریزوں پر شدید گرمی میں سوگیا۔ خواب میں میرے پاس کوئی شخص آیا اس کے پاس ہاتھ میں کانچ کا کو بصورت جام تھا جو کسی آنکھ نے نہیں دیکھا جام میں مشروب تھا اور وہ ایسا لذیذ تھا کہ لوگوں نے اس جیسا کبھی دیکھا نہیں۔ اس نے جام مجھے تھمادیا میں نے وہ پی لیاجب میں پی کر فارغ ہوا فوراً بیدار ہوگیا اللہ کی قسم اس کے بعد مجھے پیاس لگی اور نہ بھوک لگی۔ (رواہ ابن عساکر)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔

Kanz al-Ummal

كنز العمال

Kanz al-Ummal

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔