HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

37771

37761- "مسند عمر" أنبأنا ابن جريج قال كان ابن أبي مليكة وعمرو يقولان: اجتمع عند النبي صلى الله عليه وسلم تسع نسوة بعد خديجة ومات عنهن كلهن، قال: وزاد عثمان بن أبي سليمان امرأتين سوى التسع من بني عامر بن صعصعة كلتاهما جمع، كانت إحداهما تدعى أم المساكين، كانت خير نسائه للمساكين، ونكح امرأة من بني الجون، فلما جاءته استعاذت منه، فطلقها ونكح امرأة أخرى من كندة ولم يجمعها، فتزوجت بعد النبي صلى الله عليه وسلم، ففرق عمر بينهما وضرب زوجها، فقالت: اتق الله في يا عمر! فإن كنت من أمهات المؤمنين فاضرب علي الحجاب وأعطني مثل ما أعطيتهن، قال: أما هنالك فلا، قالت: فدعني أنكح، قال: لا ولا نعمة1 عين ولا أطيع في ذلك أحدا. "عب".
٣٧٧٥٨۔۔۔” مسند عمر “ ابن حریج ابن ابی ملیکہ وعمر (رض) کہتے ہیں حضرت خدیجہ (رض) کے بعد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے نکاح میں نو (٩) عورتیں جمع ہوئیں آپ (رض) ان سب کو چھوڑ کر دنیا سے رخصت ہوئے ابن جریج کہتے ہیں : عثمان بن ابی سلیمان نے مزید دو اضافہ کیا ہے جن کا تعلق نبی عامر بن صعصعہ سے تھا ام میں سے ایک کو ام المساکین کے لقب سے پکارا جاتا تھا چونکہ یہ عورت آپ کی ازواج میں سب سے زیادہ مسکینوں کے ساتھ خیر خواہی سے پیش آتی تھی بنی جون سے ایک اور عورت سے آپ نے نکاح کررکھا تھا جب کہ آپ اس کے پاس گئے اس نے آپ سے پناہ طلب کی آپ نے اسے طلاق دے دی آپ نے کندہ کی ایک اور عورت سے نکاح کیا لیکن اس سے مباشرت نہیں کرپائے چنانچہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بعد اس عورت نے کسی سے شادی کرلی تھی حضرت عمر (رض) نے میاں بیوی کے درمیان تفریق کردی اور اس کے خاوند کی پٹائی کی اس پر وہ عورت بولی ! اے عمر (رض) میرے معاملہ میں رب تعالیٰ سے ڈرو اگر واقعی میں امہات المومنین میں سے ہوں پھر میرے لیے بھی حجاب کا حکم لاگوکرو اور میرے لیے بھی اپنا ہی وظیفہ اتنا ہی وظیفہ مقرر کرو جتنا امہات المومنین کے لیے مقر کررکھا ہے حضرت عمر (رض) نے فرمایا : یہاں تمہاری رعایت نہیں کی جاسکتی عورت بولی : پھر مجھے نکاح کرنے کی اجازت دو حضرت عمر (رض) نے فرمایا : نہیں کبھی نہیں تو اپنی آنکھوں کو ٹھنڈا نہیں کرسکتی اور اس مسئلہ میں کسی کی بات نہیں مانوں گا۔ (رواہ عبدالرزاق)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔

Kanz al-Ummal

كنز العمال

Kanz al-Ummal

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔