HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

37957

37945- "مسند عبد الله بن زيد بن عاصم المازني" عن عباد بن تميم عن عبد الله بن زيد قال: لما أفاء الله على رسوله يوم حنين ما أفاء قسم في الناس في المؤلفة قلوبهم ولم يقسم ولم يعط الأنصار شيئا، فكأنهم وجدوا إذ لم يصبهم ما أصاب الناس، فخطبهم فقال: "يا معشر الأنصار! ألم أجدكم ضلالا فهداكم الله بي؟ وكنتم متفرقين فجمعكم الله بي؟ وعالة فأغناكم الله بي؟ " وكلما قال شيئا قالوا: الله ورسوله أمن، قال: "فما يمنعكم أن تجيبوا؟ " قالوا: الله ورسوله أمن، قال: "لو شئتم قلتم: جئنا كذا وكذا، أما ترضون أن تذهب الناس بالشاة والبعير وتذهبون برسول الله صلى الله عليه وسلم إلى رحالكم، لولا الهجرة لكنت امرأ من الأنصار، ولو سلك الناس واديا أو شعبا لسلكت وادي الأنصار وشعبهم، الأنصار شعار والناس دثار، وإنكم ستلقون بعدي أثرة، فاصبروا حتى تلقوني على الحوض". "ش".
٣٧٩٤٥۔۔۔ (مسند عبداللہ بن زید بن عاصم المازنی) عباد بن تمیم حضرت عبداللہ بن زید سے روایت کرتے ہیں کہ جب حنین کی جنگ کے موقع پر اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کو مال غنیمت سے نوازا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وہ مال غنیمت ان لوگوں میں تقسیم کردیا۔ (جونومسلم تھے یا ابھی مسلمان نہیں ہوئے تھے اور ) ان کی دالداری مقصود تھی۔ اور انصار کو کچھ مال نہ دیا۔ جب انھوں نے دیکھا کہ لوگوں کو مال ملا ہے اور وہ محروم کردئیے گئے ہیں اس کا اثر انھوں نے اپنے دلوں میں لیا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان انصار لوگوں کو خطبہ دیا اور ارشاد فرمایا : اے انصاریو ! کیا میں نے تم کو گمراہی کی حالت میں نہیں پایا تھا پھر اللہ نے میری بدولت تم کو راہ ہدایت نوازی ؟ اور کیا تم آپس میں ٹکڑے ٹکڑے نہیں تھے پھر اللہ نے میری بدولت تم کو جمع کیا ؟ اور کیا تم پہلے تنگدست نہیں تھے پھر اللہ نے تم کو میری بدولت مالدار کیا ؟
اور حضور پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب بھی کوئی ایسا سوال فرماتے تو انصار آواز دیتے ! اللہ اور اس کے رسول کے اس سے زیادہ ہم پر احسانات ہیں۔ پھر حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم لوگ میری بات کا جواب کیوں نہیں دیتے تو انصار (رض) نے پھر وہی جواب عرض کیا : اللہ اور اس کے رسول کے اس سے زیادہ ہم پر احسانات ہیں۔
پھر رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اگر تم چاہو تو یوں کہہ سکتے ہو : ہم نے یہ کیا، پھر تم لوگ اس بات پر راضی نہیں ہو کہ لوگ تو بکریاں اور اونٹ اپنے ساتھ لے کر جائیں اور تم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اپنے ساتھ لے کر جاؤ۔ اگر ہجرت پیش نہ آتی تو میں انصار ہی کا ایک آدمی ہوتا۔ اور (سنو ! ) اگر سب لوگ کسی ایک وادی میں جائیں گے تو میں انصار کی وادی اور ان کی گھاٹی میں چلوں گا۔
بیشک انصار اندر کا اصل کپڑا ہیں اور دوسرے دثار (اوپر کا زائد) کپڑا ہیں۔ اور اے انصار ! بیشک تم میرے بعد ترجیح (بےانصافی) دیکھو گے پس صبر کرتے رہنا حتی کہ حوض پر آکر مجھ سے ملاقات کرلو۔ (مصنف ابن ابی شیبہ)
بیشک انصار اندر کا اصل کپڑا ہیں اور دوسرے دثار (اوپر کا زائد) کپڑا ہیں۔ اور اے انصار ! بیشک تم میرے بعد ترجیح (بےانصافی) دیکھو گے پس صبر کرتے رہنا حتی کہ حوض پر آکر مجھ سے ملاقات کرلو۔ (مصنف ابن ابی شیبہ)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔

Kanz al-Ummal

كنز العمال

Kanz al-Ummal

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
Kanz al-Ummal: 37957 | undefined - Hadith.one