HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

37965

37953- "مسند عمر" عن نوفل بن عمارة قال: جاء الحارث ابن هشام وسهيل بن عمرو إلى عمر بن الخطاب فجلسا عنده وهو بينهما فجعل المهاجرون الأولون يأتون عمر فيقول: ههنا يا سهيل! ههنا يا حارث! فينحيهما عنهم، فجعل الأنصار يأتون عمر فينحيهما عنهم كذلك حتى صارا في آخر الناس، فلما خرجا من عند عمر قال الحارث ابن هشام لسهيل بن عمرو: ألم تر ما صنع بنا؟ فقال له سهيل: أيها الزجل! لا لوم عليه، ينبغي أن نرجع يا للوم على أنفسنا، دعي القوم فأسرعوا ودعينا فأبطأنا، فلما قام من عند عمر أتياه فقالا له: يا أمير المؤمنين! قد رأينا ما فعلت اليوم وعلمنا أنا أتينا من أنفسنا فهل شيء نستدرك به؟ قال لهما: لا أعلمه إلا هذا الوجه - وأشار لهما إلى ثغر الروم، فخرجا إلى الشام فماتا بها. "كر".
٣٧٩٥٣۔۔۔ نوفل بن عمارۃ سے مروی ہے حارث بن ہشام اور سہیل بن عمرو (قریش مکہ کے بڑے لوگوں اور سرداروں میں سے تھے مگر تاخیر سے اسلام لائے یہ ) دونوں امیر المومنین حضرت عمر بن خطاب (رض) کے پاس حاضر ہوئے۔ دونوں حضرت عمر (رض) کے پاس بیٹھ گئے اور حضرت عمر (رض) ان دونوں کے درمیان میں تھے، پھر مہاجرین اور انصار حضرت عمر (رض) کبھی حضرت سہیل (رض) سے فرماتے ! ادھر آجاؤ اے سہیل، کبھی حارث کو فرماتے : ادھر آجاؤ اے حارث۔ یوں ان دونوں کو پیچھے ہٹاتے رہے اور انصار بھی آتے رہے اور حضرت عمر (رض) دونوں کو ان سے پیچھے ہٹاتے رہے اور انصار میں بھی آتے رہے اور حضرت عمر (رض) دونوں کو ان سے پیچھے کرتے رہے حتی کہ وہ دونوں سب لوگوں کے آخر میں ہوگئے۔ پھر جب دونوں حضرت عمر (رض) کے پاس سے نکلے تو حارث بن ہشام نے سہیل بن عمرو کو فرمایا : دیکھا تو نے ہمارے ساتھ کیا سلوک ہوا ہے ؟ سہیل نے ان کو فرمایا : او اللہ کے بندے ! عمر پر کوئی ملامت نہیں۔ ہمیں چاہیے ہم اپنے آپ کو ملامت کریں۔ اسلام کی دعوت پھیلی تو اور لوگ جلدی اس کی طرف لپک لیے اور ہمیں دعوت ملی تو ہم سے تاخیر ہوگئی۔
چنانچہ یہ دونوں حضرات پھر حضرت عمر (رض) کے پاس آئے اور بولے : اے امیر المومنین ! آج جو آپ نے برتاؤ کیا ہم نے دیکھ لیا اور ہمیں بھی معلوم ہوگیا کہ ہم خود پیچھے رہ گئے ہیں تو اب کوئی صورت ہے کہ ہم اس فضیلت کو پالیں ؟ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے معرکہ روم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا :
اسکے علاوہ مجھے اور کوئی صورت نظر نہیں آتی۔ چنانچہ دونوں (جہاد کے لئے) شام چلے گئے اور وہیں وفات پائی (رواہ ابن عساکر)
فائدہ :۔۔۔ حضرت عمر (رض) جب ہجرت کرنے لگے تھے تو انھوں نے حارث بن ہشام کو دعوت ہجرت دی تھی۔ انھوں نے قبول نہ فرمائی، اسی طرح صلح حدیبیہ کے وقت سہیل بن عمرو کافروں کی طرف سے معاہدہ کرنے والے تھے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔

Kanz al-Ummal

كنز العمال

Kanz al-Ummal

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
Kanz al-Ummal: 37965 | undefined - Hadith.one