HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

37987

37975- عن إسماعيل بن عبيد بن رفاعة عن أبيه قال: قال لي عمر بن الخطاب قال لي رسول الله صلى الله عليه وسلم: "اجمع قومك"، قلت: أبني عد؟ قال: "لا ولكن قريشا"، فجمعتهم، فتسامعت الأنصار والمهاجرون بذلك فقالوا: لقد نزل اليوم في قريش وحي، فجئت إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم فقلت: قد جمعت قومي فأدخلهم عليك أو تخرج إليهم؟ قال: بل أخرج إليهم، فخرج فقال: هل فيكم من غيركم؟ قالوا: حلفاؤنا وبنوا إخواننا وموالينا، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "حلفاؤنا منا وموالينا منا، ثم قال: ألستم تسمعون أن أوليائي منكم يوم القيامة المتقون، ألا! لا أعرفن الناس يأتوني بالأعمال وتأتوني بالأثقال، والله لا أغني عنكم من الله شيئا! ثم قال: إن قريشا أهل أمانة، من بغى عليهم العواثر كبه الله على وجهه في النار" - يقول ذلك ثلاث مرات."أبو عبد الله محمد بن إبراهيم بن جعفر اليزدي في أماليه، وهو معروف من رواية إسماعيل بن عبيد بن رفاعة عن أبيه عن جده رفاعة بن رافع وسيأتي في محله".
٣٧٩٧٥۔۔۔ اسماعیل بن عبید بن رفاعہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب (رض) فرماتے ہیں : مجھے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اپنی قوم کو جمع کرو۔ میں نے پوچھا : کیا بنی عدی کو ؟
حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : نہیں قریش کو۔ حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں : چنانچہ میں نے ان کو جمع کیا۔ یہ بات انصار اور مہاجرین کے کانوں میں پڑگئی۔ سب نے کہا :
ضرور قریش کے متعلق وحی اتری ہے۔ حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں : چنانچہ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا : میں نے اپنی قوم والوں کو جمع کرلیا ہے، کیا ان کو آپ کے پاس لے کر آؤں یا آپ باہر ان کے پاس تشریف لائیں گے ؟ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : بلکہ میں ہی ان کے پاس جاتا ہوں۔ چنانچہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نکل کر ان کے پاس تشریف لے گئے اور پوچھا : کیا تم میں تمہارے علاوہ لوگ بھی ہیں ؟ انھوں نے عرض کیا : ہمارے حلیف، ہمارے بھائی بند اور ہمارے غلام ہیں۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ہمارے حلیف (دوستی کا معاہدہ رکھنے والے) ہم ہی میں سے ہیں اور ہمارے غلام بھی ہم میں سے ہیں۔
پھر ارشاد فرمایا : کیا تم سن رہے ہو (سنو) ! قیامت کے روز تم میں سے میرے دوست صرف متقی اور پرہیزگارہی ہوں گے۔ یاد رکھو ! میں ایسی صورت حال ہرگز نہ پاؤں کہ قیامت کے روز اور لوگ تو اعمال لے کر آئیں اور تم گناہوں کا بوجھ لے کر آؤ۔ اللہ کی قسم ! اللہ کی طرف سے میں تمہارے کچھ کام نہیں آسکتا۔
پھر ارشاد فرمایا : قریش امانت دار ہیں۔ جو ان پر بدی کے ساتھ پیش آئے اللہ اس کو منہ کے بل جہنم میں گرا دے گا۔ یہ بات آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تین بار ارشاد فرمائی۔ (ابوعبداللہ محمد بن ابراہیم بن جعفر الیزدی فی امالیہ وھو معروف من روایۃ اسماعیل بن عبید بن رفاعہ عن ابیہ عن جدہ رفاعۃ بن رافع وسیاتی فی محلہ)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔

Kanz al-Ummal

كنز العمال

Kanz al-Ummal

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔