HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

37999

37987- "مسند رافع بن خديج" إن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال لعمر: "اجمع لي قومك"، فجمعهم عند بيت رسول الله صلى الله عليه وسلم وكانوا بالباب، ثم دخل عليه فقال: يا رسول الله! أدخلهم عليك أو تخرج إليهم؟ قال: "لا بل أخرج إليهم"، فأتاهم فقام عليهم فقال: "هل فيكم أحد من غيركم؟ " قالوا: نعم، فينا حلفاؤنا وفينا أبناء أخواتنا - وفينا موالينا، فقال: "حليفنا منا وابن أختنا منا ومولانا منا،" قال: "أنتم تسمعون إن أوليائي منكم المتقون، فإن كنتم أولئك فذاك وإلا فأبصروا، لا يأتي الناس بالأعمال يوم القيامة وتأتون بالأثقال تحملونها على ظهوركم فأعرض عنكم،" ثم رفع يديه وهو قائم وهم قعود فقال: يا أيها الناس! "إن قريشا أهل صبر وأمانة، فمن بغى لهم العواثر أكبه الله لمنخريه يوم القيامة" - قالها ثلاثا." ابن سعد، خ في الأدب والبغوي، طب، ك - عن إسماعيل بن عبيد الله بن رفاعة بن رافع عن أبيه عن جده".
٣٧٩٨٧۔۔۔ (مسند رافع بن خدیج) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت عمر سے فرمایا : میرے پاس اپنی قوم کو جمع کرو، آپ نے انھیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے گھر کے پاس جمع کیا اور وہ لوگ دروازے پر تھے پھر حضرت عمر (رض) آپ کے پاس آکر کہنے لگے : یا رسول اللہ ! آپ ان کے پاس جائیں گے یا میں انھیں آپ کے پاس لے آؤں ؟ آپ نے فرمایا : میں ہی ان کے پاس جاتا ہوں چنانچہ آپ ان کے پاس تشریف لائے اور ان کے پاس کھڑے ہو کر فرمایا : کیا تم میں کوئی اور تو نہیں ؟ وہ کہنے لگے ، جی ہے، ہم میں ہمارے حلیف ہمارے بھانجے اور ہمارے (آزادکردہ) غلام ہیں، آپ نے فرمایا : ہمارے حلیف ہمارے بھانجے اور ہمارے غلام ہم میں شامل ہیں۔
فرمایا : تم لوگ سنتے ہو کہ تم میں پرہیزگار لوگ میرے دوست ہیں، اگر تم وہ ہو تو بہت اچھی بات ہے ورنہ دیکھو غور کرو ! (ایسا نہ ہو کہ ) لوگ قیامت کے روز اعمال لائیں اور تم ایسے بوجھ لاؤ جنہیں اپنی پیٹھوں پر لادے چلے آرہے ہو، اور میں تم سے چہرہ پھیرلوں، پھر آپ نے کھڑے کھڑے ہی دونوں ہاتھ بلند کئے اور وہ لوگ بیٹھے ہوئے تھے، فرمایا : لوگو ! قریش والے صابر و امانتدار ہیں ! تو جس نے ان کے لیے پریشانی اور مصائب تلاش کئے اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے روز منہ کے بل گرائے گا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات تین بارفرمائی۔ (ابن سعد، بخاری فی الادب والبغوی، طبرانی فی الکبیر، حاکم عن اسماعیل بن عبید اللہ بن رفاعہ بن رافع عن ابیہ عن جدہ) ۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔

Kanz al-Ummal

كنز العمال

Kanz al-Ummal

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
Kanz al-Ummal: 37999 | undefined - Hadith.one