HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

38208

38196- "مسند عمر بن سلمة" عن عروة بن رويم عن شيخ في حرس قال: حدثني سليمان قال: كنت جالسا مع النبي صلى الله عليه وسلم في عصابة من أصحابه فجاءت عصابة فقالوا: يا رسول الله! إنا كنا قريبي عهد بالجاهلية وكنا نصيب من الآثام والزنا فأذن لنا في الخصاء، فكره رسول الله صلى الله عليه وسلم مسألتهم حتى عرف ذلك في وجهه، ثم جاءت عصابة أخرى فقالوا: يا رسول الله! إنا كنا قريبي عهد بجاهلية، كنا نصيب من الآثام، فأذن لنا بالجلوس في البيوت نصوم ونقوم حتى يدركنا الموت، فسر النبي صلى الله عليه وسلم بمسألتهم حتى عرف البشر في وجهه، فقال: "إنكم ستجندون أجنادا وستكون لكم ذمة وخراج وأرض يمنحها الله لكم منها ما يكون على شفير البحر فيها مدائن وقصور، فمن أدركه ذلك منكم فاستطاح أن يحبس نفسه في مدينة من تلك المدائن أو قصر من تلك القصور حتى يدركه الموت فليفعل". "كر".
٣٨١٩٦۔۔۔ (مسند عمر بن سلمۃ) عروہ بن رویم بادشاہ کے دربانوں میں سے ایک شیخ سے روایت کرتے ہیں کہ مجھ سے سلیمان فارسی (رض) نے بیان کیا کہ میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ آپ کے صحابہ (رض) کی ایک جماعت میں بیٹھا تھا اتنے میں ایک گروہ آکے کہنے لگا، اللہ کے رسول ! ہم لوگ زمانہ جاہلیت کے قریب تھے اور ہم گناہ اور زنا کیا کرتے تھے (اب چونکہ اسلام کی وجہ سے ہم یہ کام نہیں کرسکتے) اس لیے ہمیں خصی بننے کی اجازت دیجئے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کے سوال کو ناپسند کیا یہاں تک کہ یہ کراہت آپ کے چہرہ سے محسوس کی جانے لگی، پھر دوسری جماعت آکر کہنے لگی : اللہ کے رسول ! ہم جاہلیت کے قریب تھے ہم سے گناہ ہوجاتے تھے اب ہمیں گھروں میں بیٹھنے کی اجازت دیجئے، ہم روزے رکھیں گے اور قیامت کیا کریں گے یہاں تک کہ ہمیں موت آجائے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ان کے سوال سے خوشی ہوئی جس کے آثار آپ کے چہرہ پر محسوس کئے گئے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : عنقریب تم لشکر روانہ کرو گے اور تمہارے لوگ ذمی ہوں گے تمہیں خراج دیں گے اور ایک زمین اللہ تعالیٰ تمہیں عطا کرے گا اس کا کچھ حصہ سمندر کے کنارے ہوگا، جس میں شہر اور محلات ہوں گے جسے یہ زمانہ ملے اور وہ اپنے آپ کو ان شہروں میں سے کسی شہر یا ان محلات میں سے کسی محل میں موت آنے تک روک سکے تو ایسا ہی کرے۔ (رواہ ابن عساکر)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔

Kanz al-Ummal

كنز العمال

Kanz al-Ummal

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
Kanz al-Ummal: 38208 | undefined - Hadith.one