HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

3934

3934 – "مسند من لم يسم" عن واصل بن مرزوق الذهلي حدثني رجل من بني مخزوم يكنى أبا شبل عن جده، وكان من أصحاب النبي صلى الله عليه وسلم، قال: "يا معاذ كم تذكر كل يوم أتذكر عشرة آلاف مرة؟ فقال كل ذلك أفعل، فقال: ألا أدلك على كلمات؛ هن أهون عليك وأكثر من عشرة آلاف، وعشرة آلاف، أن تقول: لا إله إلا الله عدد كلمات الله، لا إله إلا الله عدد خلقه، لا إله إلا الله زنة عرشه، لا إله إلا الله ملأ سمواته، لا إله إلا الله مثل ذلك معه، والله أكبر، مثل ذلك معه، والحمد لله مثل ذلك معه، لا يحصيه ملك ولا غيره". "ابن النجار".
3934: (نامعلوم راوی کی مسند) واصل بن مرزوق الذھلی سے مروی ہے فرماتے ہیں مجھے بنی مخزوم کے ایک شخص نے جس کی کنیت ابو شعل ہے اپنے دادا سے روایت کیا، ان کے دادا اصحاب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں سے تھے۔ وہ فرماتے ہیں حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت معاذ (رض) سے دریافت فرمایا : اے معاذ ! تم ہر روز کتنا اللہ کا ذکر کرتے ہو ؟ کیا تم دس ہزار بار اللہ کا ذکر کرتے ہو ؟ انھوں نے عرض کیا : ہاں اس قدر اللہ کا ذکر کرتا ہوں۔ فرمایا : کیا میں تجھے ایسے کلمات نہ بتاؤں جو تجھ پر اس سے زیاد آسانوں اور دس ہزار سے زیادہ ثواب رکھتے ہوں اور مزید دس ہزار سے زیادہ ثواب رکھتے ہوں۔ تم یہ پڑھا کرو :
لا إله إلا اللہ عدد کلمات اللہ لا إله إلا اللہ عدد خلقه لا إله إلا اللہ زنة عرشه لا إله إلا اللہ ملأ سمواته لا إله إلا اللہ مثل ذلک معه والله أكبر مثل ذلک معه والحمد لله مثل ذلک معه لا يحصيه ملک ولا غيره ۔
لا الہ الا اللہ کے کلمات کے بقدر، لا الہ الا اللہ کی مخلوق کے بقدر، لا الہ الا اللہ کے عرش کے ہم وزن، لا الہ الا اللہ آسمانوں کو بھر کر، لا الہ الا اللہ اس تمام کے بقدر، اللہ اکبر اس کے بقدر اس کے ساتھ اور الحمد للہ بھی اسی قدر اس کے ساتھ۔ ابن النجار۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔