HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

3937

3937 – "من مسند معاذ" قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "يا أيها الناس اذكروا الله على كل حال، فإنه ليس عمل أحب إلى الله، ولا أنجى لعبد من كل سيئة في الدنيا والآخرة من ذكر الله تعالى، فقال قائل يا رسول الله ولا الجهاد، في سبيل الله؟ فقال: لولا ذكر الله لم يأمر الله بالجهاد في سبيله، ولو أن الناس اجتمعوا على ما أمروا به من ذكر الله لما كتب الله عليهم الجهاد، وإن ذكر الله لا يمنعهم الجهاد في سبيل الله، بل هو عون لهم، فقولوا: لا إله إلا الله، وقولوا: الحمد لله، وقولوا: سبحان الله، ولا حول ولا قوة إلا بالله، والله أكبر فإنهن لا يعدلهن شيء، عليهن فطر الله ملائكته، ومن أجلهن فتق الله سمواته، ودحا أرضه، وخلق جنه وإنسه، وفرض عليهم فرائضه ولا يقبل ذكره، إلا ممن طهر قلبه وأنقاه، وأكرموا الله بأن لا يرى منكم ما نهاكم عنه، فإنه قد اتخذ ذلك عندكم". "ابن شاهين في الترغيب في الذكر" وفيه بكر بن خنيس متروك.
3937: (مسند معاذ (رض)) حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرماتے ہیں :
اے لوگو ! (کثرت کے ساتھ) ہر حال میں اللہ کا ذکر کرو۔ کوئی عمل اللہ کے نزدیک اس سے زیادہ محبوب نہیں اور ہر برائی سے نجات دینے والی دنیا و آخرت میں اللہ کے ذکر سے زیادہ کوئی چیز نہیں۔ ایک کہنے والے نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! کیا جہاد فی سبیل اللہ بھی نہیں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اگر اللہ کا ذکر نہ ہوتا تو جہاد فی سبیل اللہ کا حکم بھی نہ ہوتا۔ اگر لوگوں کو جو ذکر اللہ کا حکم ہے تمام انسان اس پر عمل کرتے تو اللہ کو جہاد کا حکم نازل نہ کرنا پڑتا۔ اور اللہ کا ذکر لوگوں کو جہاد فی سبیل اللہ سے نہیں روکتا۔ بلکہ ان کی مدد کرتا ہے۔ پس کہو : لا الہ الا اللہ اور کہو الحمد للہ، اور کہو : سبحان اللہ ولا حول ولا قوۃ الا باللہ، واللہ اکبر، کوئی چیز ان کلمات کی برابری نہیں کرسکتی، انہی پر اللہ نے ملائکہ کو پیدا کیا، انہی کی وجہ سے اللہ نے آسمانوں کو پھاڑا، زمین کو بچھایا، جن و انس کو پیدا کیا، ان پر فرائض مقرر کیے، اور اللہ پاک اپنا ذکر اسی سے بول فرماتے ہیں جس کے قلب کو پاکیزہ کیا اور اس کو صاف ستھرا کیا۔ پس تم اللہ کا اکرام کرو بایں طور کہ وہ تم کو ایسی حالت میں نہ دیکھے جس سے اس نے منع کیا ہے۔ بیشک اللہ نے اس کا تم سے عد لیا ہے۔ ابن شاہین فی الترغیب فی الذکر۔
کلام : اس میں ایک راوی بکر بن خنیس ہے جو متروک ہے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔