HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

39745

39732- عن النواس بن سمعان أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: "أريت أن ابن مريم يخرج من تحت المغارة البيضاء شرقي دمشق واضعا يده على أجنحة الملكين بين ربطتين ممشقتين، إذا أدنى رأسه قطر، وإذا رفع رأسه تحادر منه جمان كاللؤلؤ، يمشي وعليه السكينة والأرض تقبض له، ما أدرك نفسه من كافر مات، ويدرك نفسه حيث ما أدرك بصره حتى يدرك بصره في حصونهم وقرباتهم حتى يدرك الدجال عند باب لد فيموت، ثم يعمد إلى عصابة من المسلمين عصمهم الله بالإسلام، وينزل الكفار ينتفون لحاهم وجلودهم، فتقول النصارى: هذا الدجال الذي أنذرناه وهذه الآخرة، ومن مس ابن مريم كان من أرفع الناس قدرا، ويعظم مسه، ويمسح على وجوههم ويحدثهم بدرجاتهم من الجنة، فبينما هم فرحون بما هم فيه إذ خرجت يأجوج ومأجوج فيوحى إلى المسيح أني قد أخرجت عبادا لي لا يستطيع قتلهم إلا أنا فاحرز عبادي إلى الطور، فيمر صدر يأجوج ومأجوج على بحيرة طبرية فيشربونها، ثم يقبل آخرهم فيركزون رماحهم فيقولون: لقد كان ههنا مرة ماء، حتى إذا كانوا حيال بيت المقدس قالوا: قد قتلنا من في الأرض فهلموا نقتل من في السماء! فيرمون نبلهم إلى السماء، فيردها الله مخضوبة بالدم، فيقولون: قد قتلنا من في السماء! ويتحصن ابن مريم وأصحابه حتى يكون رأس الثور ورأس الجمل خيرا من مائة دينار اليوم." كر وقال: كذا قال "المغارة" وهو تصحيف: وإنما هو"المنارة" ".
٣٩٧٣٢۔۔۔ نواس بن سمعان (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مجھے دکھایا گیا ہے کہ عیسیٰ بن مریم (علیہما السلام) دمشق کی مشرقی جانب سفید مینارے کے نیچے سے دوبندھے کپڑوں میں ملبوس دو فرشتوں کے شانوں پر ہاتھ رکھے نکلیں گے جب وہ سرجھکائیں گے تو پانی کے قطرے ٹپکیں گے اور جب سر اٹھائیں گے تو قطرے ایسے ڈھلکیں گے جیسے موتی آپ وقار سے چلیں گے زمین آپ کے لیے سمیٹ دی جائے گی جس کافر تک آپ کی سانس پہنچے گی وہ مرجائے گا اور آپ کی سانس آپ کی نگاہ کی حدتک پہنچے گی اور آپ کی نگاہ کافروں کے قلعوں اور ان کی عبادت گاہوں تک پہنچے گی دجال کو آپ باب لدپہ جا کے ملیں گے۔ (اسے قتل کریں گے تو) وہ مرجائے گا پھر آپ مسلمان کی طرف جائیں گے جنہیں اللہ تعالیٰ نے اسلام کی وجہ سے بچالیا ہوگا اور کافر لوگ اپنے قلعوں سے اتریں ان کی داڑھیاں اور جلدیں جھڑ رہی ہوں گی پھر انصاری کہیں گے یہ وہ دجال ہے جس سے ہم نے ڈرایا اور یہی آخرت ہے جس نے عیسیٰ ابن مریم (علیہما السلام) کو ہاتھ لگایا ہوگا وہ سب لوگوں میں بلند شان ہوگا (لیکن) انھیں ہاتھ لگانا بہت مشکل ہوگا عیسیٰ (علیہ السلام) ان کے چہروں پر ہاتھ پھیر کر جنت میں انھیں ان کے درجات بتائیں گے وہ لوگ اسی خوشی مشرت میں مصروف ہوں گے کہ یاجوج وماجوج نکل پڑیں گے عیسیٰ (علیہ السلام) کی طرف وحی آئے گی میں نے اپنے ایسے بندے نکالیں جنہیں میرے سوا کوئی قتل نہیں کرسکتا لہٰذا میرے۔ (دوسرے) بندوں کو طور پر محفوظ کرلو پھر یاجوج ماجوج کا پہلا حصہ بحیرہ طبریہ سے گزرے گا تو اسے پی ڈالے گا پھر دوسرے پہنچے گے وہ اپنے نیزے گاڑ کر کہیں گے یہاں کبھی پانی تھا پھر جب وہ بیت المقدس کے آمنے سامنے ہوں گے تو کہیں گے : ہم نے زمین والے تومارڈالے چلو آسمان والوں کو قتل کریں پھر وہ آسمان کی طرف اپنے تیر پھینکیں گے جنہیں اللہ تعالیٰ خون آلود کرکے واپس کرے گا : وہ کہیں گے : ہم نے آسمان والوں کو بھی مارڈالا عیسیٰ (علیہ السلام) اور آپ کے ساتھ قلعہ بندہوں گے یہاں تک کہ (ذبح شدہ) بیل اور اونٹ کا سرآج کے سو دینار سے بہتر ہوگا۔ (ابن عساکر وقال کذاقال المغارۃ وھو تصیحف وانما ھو المنارۃ)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔