HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

39780

39767- عن رجل من كندة قال: دخلت على عائشة وبيني وبينها حجاب فقلت: أسمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: إنه يأتي عليه ساعة لا يملك فيها لأحد شفاعة؟ فقالت: لقد سألته وإنا لفي شعار واحد فقال: "نعم، حين يوضع الصراط، وحين تبيض وجوه وتسود وجوه، وعند الجسر حين يسجر ويستحد حتى يكون مثل شفرة السيف ويسجر حتى يكون مثل الجمرة، فأما المؤمن فيجوزه ولا يضره، وأما المنافق فينطلق حتى إذا كان في وسطه حرق قدميه فيهوي بيده إلى قدميه - فهل رأيت من رجل يسعى حافيا فيأخذ شوكة حتى يكاد ينفذ قدميه! فإنه كذلك يهوي بيديه إلى قدميه، فتضربه الزبانية بخطاف في ناصيته فيطرح في جهنم يهوي فيها خمسين عاما؛ فقلت: أيثقل؟ قال يثقل خمس خلفات، {فيومئذ يعرف المجرمون بسيماهم فيؤخذ بالنواصي والأقدام} . "عب"
٣٩٧٦٧۔۔۔ کندہ کے ایک شخص سے روایت ہے کہ میں حضرت عائشہ (رض) کے ہاں گیا درمیان میں پردہ تھا میں نے عرض کیا : آپ نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا کہ آپ فرماتے ہیں کہ ایک گھڑی ایسی آئے گی جس میں وہ کسی کے لیے بھی شفاعت نہیں کرسکیں گے ؟ فرمایا : میں نے آپ سے پوچھا اس وقت ہم ایک سفر میں تھے آپ نے فرمایا : ہاں جس وقت صراط رکھا جائے گا جب کچھ چہرے سفید اور کچھ چہرے کالے ہوں گے اور پل کے وقت جب اسے گرم کرکے تیز کیا جائے گا تلوار کی دھار کی طرح تیز اور انگارے کی طرح گرم کیا جائے گا مومن تو گزر جائے گا اسے کوئی نقصان نہیں پہنچے گا رہا منافق توجونہی چل کر وہ درمیان میں پہنچے گا اس کی قدم جلادے گا تو وہ اپنے ہاتھوں سے قدموں کو پکڑ لے گا تم نے دیکھا ہوگا جب کوئی شخص پیدل ننگے پاؤں چل رہا اور اسے کوئی کانٹا چبھ جائے تو وہ کانٹا نکالنے کی کوشش کرتا ہے ایسے ہی تو زبانیہ فرشتے اس کی پیشانی پر گرز ماریں گے جس سے وہ جہنم میں گرپڑے گا اور پچاس سال تک نیچے جاتا رہے گا میں نے عرض کیا : کیا وہ بوجھل ہوگا ؟ آپ نے فرمایا : وہ پانچ حاملہ اونٹنیوں جتنا بھاری ہوگا پس اس دن مجرم اپنی پیشانیوں سے پہچان لیے جائیں گے اور پیشانیوں اور قدموں سے پکڑے جائیں گے۔ (رواہ عبدالرزاق)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔