HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

39787

39774- عن علي في قوله تعالى {وَسِيقَ الَّذِينَ اتَّقَوْا رَبَّهُمْ إِلَى الْجَنَّةِ زُمَراً} حتى إذا جاؤها وجدوا عند باب الجنة شجرة تخرج من أصلها عينان فعمدوا إلى إحداهما فكأنما أمروا بها فاغتسلوا - وفي رواية: فتوضؤا بها - فلا تشعث رؤسهم بعد ذلك أبدا ولا تغير جلودهم أبدا فكأنما ادهنوا بالدهان وجرت عليهم نضرة النعيم، ثم عمدوا إلى الأخرى فشربوا منها فطهرت أجوافهم فلا يبقى في بطونهم قذى ولا أذى ولا سوء إلا خرج، وتتلقاهم الملائكة على باب الجنة {سَلامٌ عَلَيْكُمْ طِبْتُمْ فَادْخُلُوهَا خَالِدِينَ} وتتلقاهم الولدان كاللؤلؤ المنثور يخبرونهم بما أعد الله لهم، يطيفون بهم كما يطيف ولدان أهل الدنيا بالحميم، يقولون: أبشروا! أعد الله لك كذا وكذا وأعد لك كذا، ثم يذهب الغلام منها إلى الزوجة من أزواجه فيقول: قد جاء فلان - بأسمه الذي يدعى به في الدنيا - الفرح حتى تقوم أسكفة بابها فتقول: أنت رأيته! فيجيء فينظر إلى تأسيس بنيانه على جندل اللؤلؤ من بين أخضر وأصفر وأحمر من كل لون، ثم يجلس فإذا ذرابي مبثوثة، ونمارق مصفوفة، وأكواب موضوعة، ثم يرفع رأسه إلى سقف بنيانه فلولا أن الله تبارك وتعالى سخر ذلك له لألم أن يذهب بصره، إنما هو مثل البرق، ثم يتكيء على أريكة من أرائكه ثم يقول: الحمد لله الذي هدانا لهذا - الآية." ابن المبارك، عب، ش، وعبد بن حميد، وابن راهويه، وابن أبي الدنيا في صفة الجنة، وابن أبي حاتم، وابن جرير، ع، والبغوي في الجعديات، وأبو نعيم في صفة الجنة، وابن مردويه، ق في البعث، ض؛ قال الحافظ ابن حجر في المطالب1 العالية: هذا حديث صحيح وحكمه حكم المرفوع إذ لا مجال للرأي في مثل هذه الأمور".
٣٩٧٧٤۔۔۔ حضرت علی (رض) سے اللہ تعالیٰ کے ارشاد کے بارے روایت ہے اور ان لوگوں کو جنت کی طرف ٹولیوں کی شکل میں لے جایا جائے گا جو اپنے رب سے ڈرے “ جب وہ اس کے پاس آئیں گے تو جنت کے دروازے پر ایک درخت دیکھیں گے جس کی جڑ سے دو دچشمے بہہ رہے ہوں گے وہ ایک طرف ایسے بڑھیں گے گویا انھیں اس کا حکم ہوگا جہاں وہ غسل کریں گے اور ایک روایت میں ہے اس سے وضو کریں گے پھر کبھی ان کے سرپر اگندہ نہیں ہوں گے نہ ان کی جلدی خراب ہوں گی گویا انھیں تیل مل گیا ہے اور ان پر نعمتوں کی تروتازگی جاری ہوگی۔
پھر وہ دوسری چشمہ کا رخ کریں گے جس سے پئیں گے تو ان کی پیٹ پاک ہوجائیں گے ان کی پیٹ صحیح کوئی گندگی فضول چیز اور برائی ہوگی نکل جائے گی جنتی دروازوں پر فرشتے ان سے مل کر کہیں گے تم پر سلام ہو تم اچھے ہوئے اب ہمیشہ کے لیے اس میں داخل ہوجاؤ “ اور ان سے لڑکے ملیں گے جو چھپائے موتیوں اور بکھرے مونگوں کی طرح ہوں گے جو انھیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے ان کے لیے تیار کردہ نعمتوں کے بارے میں بتائیں گے وہ ان کے اردگرد ایسے پھریں گے جیسے دنیا والے بچے دوست کے ارد گرد پھرتے ہیں کہتے ہوں گے خوشخبری ہو ! تمہارے لیے اللہ تعالیٰ نے یہ تیار کررکھا ہے تیرے لیے یہ سب کچھ تیار کررکھا ہے پھر ان میں سے ایک لڑکا اس کی کسی بیوی کے پاس جا کر کہے گا : فلاں آچکا ہے دنیا میں جس نام سے اسے پکارا جاتا ہوگا وہی نام لے گا وہ اتنی خوش ہوگی یہاں تک کہ چوکھٹ پر کھڑے ہو کر اس سے کہے گی تو نے اسے دیکھا ہے چنانچہ وہ آئے گا اور اس عمارت کی بنیاد موتیوں کی چٹان پر جو سبززرد ار سرخ غرض پر رنگ پر مشتمل ہوگی دیکھے گا پھر وہ بیٹھ جائے گا کیا دیکھتا ہے نفیس مسندیں بچھی ہوئی اور گاؤ تکیے قطار میں لگے ہوئے اور جام ترتیب سے رکھے ہوئے پھر عمارت کی چھت کی طرف سے اٹھائے گا اگر اللہ تعالیٰ نے اسے اس کے لیے مسخر نہ کیا ہوتا تو اس کی نظر چلی جاتی کیونکہ وہ بجلی کی طرح ہوگی پھر وہ اپنے صوفیوں میں سے ایک صوفہ پر ٹیک لگاکر کہے گا : تمام تعریفیں اللہ کے لیے جس نے اس کے لیے ہماری رہنمائی کی۔ الایۃ۔ (ابن المبارک، عبدالرزاق، ابن ابی شیبہ عبد بن حمید وابن راھویہ وابن ابی الدنیا فی صفۃ الجنۃ وابن ابی حاتم وابن جریر ابویعلی والبغوی فی الجعدیات وابو نعیم فی صفۃ النۃ وابن مردویہ بیھقی فی البعث ضیاء قال الحافظ ابن حجر فی المطالب العالیہ : ھذا حدیث صحیح وحکمہ حکم المرفوع اذالا مجال للرائی فی مثل ھذہ الامور)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔