HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

4004

4004 – "ابن عمر" عن ابن عمر قال: "جاؤا برجل إلى النبي صلى الله عليه وسلم فشهدوا عليه أنه سرق ناقة لهم، فأمر به النبي صلى الله عليه وسلم فولى الرجل وهو يقول: اللهم صل على محمد حتى لا يبقى من صلواتك شيء، وبارك على محمد حتى لا يبقى من بركاتك شيء، وسلم على محمد حتى لا يبقى من سلامك شيء، فتكلم الجمل فقال: يا محمد إنه بريء من سرقتي فقال النبي صلى الله عليه وسلم: "من يأتيني بالرجل"؟ فابتدره سبعون من أهل المسجد فجاؤوا به إلى النبي صلى الله عليه وسلم، فقال: يا هذا ما قلت آنفا وأنت مدبر؟ فأخبره بما قال، فقال النبي صلى الله عليه وسلم لذلك نظرت إلى الملائكة يخترقون سكك المدينة حتى كادوا يحولون بيني وبينك، ثم قال له: لتردن على الصراط ووجهك أضوء من القمر ليلة البدر ". "طب في الدعاء والديلمي".
4004: (ابن عمر (رض)) حضرت ابن عمر (رض) سے مروی ہے کہ کچھ لوگ ایک شخص کو پکڑ کر حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں لائے اور گواہی دی کہ اس نے ہماری ایک اونٹنی چوری کی ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کے لیے (سزا کا ) حکم فرما دیا۔ جب اس کو لے جانے لگے تو وہ یہ درود پڑھنے لگا :
اللہم صل علی محمد حتی لا یبقی من صلواتک شیء وبارک علی محمد حتی لا یبقی من برکاتک شیء و سلم علی محمد حتی لا یبقی من سلامک شیء۔
اے اللہ محمد پر درود بھیج حتی کہ آپ کے درود میں سے کچھ باقی نہ رہے اور برکتیں بھیج حتی کہ برکتوں میں سے کچھ باقی نہ رہے اور سلام بھیج حتی کہ آپ کے سلام میں سے کچھ باقی نہ رہے۔
اس شخص کا یہ درود پڑھنا تھا کہ اونٹنی بول اٹھی : اے محمد ! یہ شخص میری چوری سے بری ہے۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس شخص کو کون واپس لائے گا ؟ چنانچہ اہل مسجد میں سے ستر (کے قریب) آدمی گئے اور اس کو لے کر حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں پیش کردیا۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے لائے گا ؟ چنانچہ اہل مسجد میں سے ستر (کے قریب) آدمی گئے اور اس کو لے کر حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں پیش کردیا۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے پوچھا : یہ تم جاتے ہوئے کیا پڑھ رہے تھے ؟ چنانچہ اس نے اس درود کے بارے میں عرض کیا۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تبھی میں نے دیکھا کہ مدینہ کی گلیوں میں ملائکہ کا ہجوم اس قدر بڑھ گیا کہ قریب تھا وہ میرے اور تمہارے درمیان حائل ہوجاتے۔ پھر فرمایا : تم پل صراط پر پہنچوگے تو تمہارا چہرہ چودھویں رات کے چاند سے زیادہ چمکتا ہوگا۔ الکبیر للطبرانی فی الدعاء الدیلمی۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔