HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

4044

4044 - عن حميد الطويل عن أنس "أن رجلا كان يكتب للنبي صلى الله عليه وسلم وكان قد قرأ البقرة، وكان الرجل إذا قرأ البقرة وآل عمران جد فينا فكان النبي صلى الله عليه وسلم يملي عليه غفورا رحيما، فيقول: أكتب عليما حكيما؟ فيقول له النبي صلى الله عليه وسلم: أكتب كيف شئت، ويملي عليه عليما حكيما، فيقول: أكتب سميعا بصيرا؟ فيقول له النبي صلى الله عليه وسلم: أكتب كيف شئت، فارتد ذلك الرجل عن الإسلام، ولحق بالمشركين فقال: أنا أعلمكم بمحمد، إن كنت لأكتب كيف شئت، فمات ذلك الرجل، فقال النبي صلى الله عليه وسلم: إن الأرض لا تقبله، قال أنس فحدثني أبو طلحة أنه أتى الأرض التي مات فيها، فوجده منبوذا، فقال أبو طلحة ما بال هذا الرجل قالوا دفناه مرارا فلم تقبله الأرض". "ق فيه".
4044: حمید الطویل روایت کرتے ہیں کہ حضرت انس (رض) نے فرمایا : ایک شخص نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے وحی لکھا کرتا تھا۔ اس شخص نے سورة بقرہ پڑھ رکھی تھی۔ اور ہم میں جب کوئی سورة بقرہ اور سورة آل عمران پڑھ لیتا تھا تو بہتر معتبر سمجھا جاتا تھا۔
حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کو لکھواتے غفور ا رحیما تو وہ کہتا علیما حکیما لکھوں ؟ آپ فرماتے لکھو جو چاہو۔ آپ اس کو علیما حکیما لکھواتے تو وہ پوچھتا سمیعا بصیرا لکھوں ؟ آپ فرماتے جیسے چاہو لکھو ۔ پھر وہ شخص اسلام سے پھر گیا اور مشرکوں کے ساتھ جا ملا۔ وہاں جا کر کہنے لگا میں محمد کو تم سے زیادہ جانتا ہوں ۔ میں اس کے پاس جو چاہتا لکھ دیتا تھا۔
پھر وہ شخص مرگیا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا زمین اس کو قبول نہ کرے گی۔
حضرت انس (رض) فرماتے ہیں مجھے حضرت ابو طلحہ (رض) نے بتایا کہ وہ اس جگہ گئے جہاں وہ مرا تھا تو اس کو زمین پر پڑا ہوا پایا۔ حضرت ابو طلحہ (رض) نے لوگوں سے پوچھا یہ اس کا کیا حال ہے ؟ انھوں نے کہا : ہم نے کئی بار اس کو دفن کرلیا مگر زمین اس کو قبول ہی نہیں کرتی۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔