HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

4052

4052 – "أبي بن كعب" قرأ رسول الله صلى الله عليه وسلم فاتحة الكتاب ثم قال: "قال ربكم: ابن آدم أنزلت عليك سبع آيات، ثلاث لي وثلاث لك، وواحدة بيني وبينك، فأما التي لي فالحمد لله رب العالمين، الرحمن الرحيم مالك يوم الدين، والتي بيني وبينك، إياك نعبد وإياك نستعين منك العبادة: وعلي العون لك، وأما التي لك إهدنا الصراط المستقيم صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالين". "طس ق" وقال ولم يروه عن الزهري إلا سليمان بن أرقم.
4052: (ابی بن کعب) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فاتحہ الکتاب پڑھی پھر فرمایا : تمہارا پروردگار ارشاد فرماتا ہے : اے آدم کے بیٹے ! میں نے تجھ پر سات آیا نازل کی ہیں۔ تین میرے لیے ہیں تین تیرے لیے اور ایک میرے اور تیرے درمیان ہے۔ میرے لیے الحمد للہ رب العالمین، الرحمن الرحیم اور مالک یوم الدین ہیں۔ اور میرے تیرے درمیان مشترک آیت یہ ہے ایاک نعبد وایاک نستعین۔ یعنی تو عبادت کرے اور میں تیری مدد کروں۔ اور تیرے لیے آخری تین آیات یہ ہیں اھدنا الصراط المستقیم صراط الذین انعمت علیہم غیر المغضوب علیہم ولا الضالین۔ الاوسط للطبرانی، بخاری، مسلم۔
اس روایت کو زہری سے صرف سلیمان بن ارقم روایت کرتے ہیں۔
فائدہ : سبحان اللہ ! کیا خدا کلام حکمت سے بھرا ہے پہلی تین آیات خدا کی تعریف پر ہیں چوتھی آیت کا پہلا حصہ جو تین آیتوں سے ملا ہوا ہے وہ بھی خدا کی تعریف ہے ایاک نعبد ہم تیری عبادت کرتے ہیں۔ جبکہ دوسرا حصہ وایاک نستعین اور ہم تجھی سے مدد مانگتے ہیں بندہ کے کام کے لیے ہے پھر اسی نسب سے آخری تین آیات بندہ کے لیے دعائیں ہیں۔ اس طرح اول ساڑھے تین آیات خدا کے لیے ہوئیں اور آخری سارھے تین آیات بندے کے لیے۔ وللہ الحمد والمنۃ۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔