HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

4060

4060 - عن الشعبي عن عبد الله بن عبد الله قال: "كنا جلوسا مع عمر ابن الخطاب فتذاكرنا فضائل القرآن، فقال رجل: خاتمة1 بني إسرائيل وقال آخر: كهيعص وطه، وقال آخر: يس وتبارك، فقدموا وأخروا وفي القوم علي بن أبي طالب لا يحير2 جوابا، فقال: أين أنتم من آية الكرسي؟ فقلنا يا أبا الحسن، حدثنا بما سمعت فيها من رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: " سيد النبيين آدم، وسيد العرب محمد، وسيد فارس سلمان، وسيد الروم صهيب، وسيد الحبشة بلال، وسيد الشجر السدر، وسيد الأشهر أشهر الحرم، وسيد الأيام يوم الجمعة، وسيد الكلام القرآن، وسيد القرآن البقرة، وسيد البقرة آية الكرسي، أما إن فيها خمسين كلمة، في كل كلمة خمسون بركة". "أبو عبد الله منصور بن أحمد الهروي في حديثه والديلمي" ورواه "كر" مختصرا بلفظ فقال علي: فأين أنتم عن فضيلة آية الكرسي؟ أما إنها خمسون كلمة في كل كلمة سبعون بركة، وفي الإسناد مجالد بن سعيد قال: حم ليس بشيء وقال غير واحد ضعيف.
4060: شعبی (رح) عبداللہ (رض) سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں ہم حضرت عمر بن خطاب (رض) کی مجلس میں بیٹھے تھے۔ ہمارے درمیان فضائل قرآن پر گفتگو چل پڑی۔ (کہ سب سے افضل سورت یا آیت کون سی ہے) ایک شخص نے کہا سورة بنی اسرائیل کی آخری آیت کسی نے کہا : کفھیعص اور طہ۔ کسی نے کہا : یس اور تبارک الذی۔ یونہی آگے پیچھے بات کرتے رہے۔ حاضرین مجلس میں ایک علی بن ابی طالب (رض) بھی تھے۔ آپ نے کوئی بات نہیں فرمائی۔ آخر آپ (رض) نے فرمایا : جب سب خاموش ہوگئے ؟ تم کو آیت الکرسی نہیں معلوم کیا ؟ عبداللہ کہتے ہیں : ہم نے کہا : اے ابو الحسن اس کے بارے میں آپ نے جو کچھ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا ہو ہمیں بھی سنائیے ! حضرت علی (رض) نے فرمایا :
میں نے رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے سنا :
انبیاء کے سردار آدم ہیں۔ عرب کے سردار محمد ہیں (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فارس کے سردار مسلمان ہیں، روم کے سردار صہیب ہیں، حبشہ کے سردار بلال ہیں، درختوں کا سردار بیری کا درخت ہے، مہینوں کا سردار حرم والے ماہ ہیں، (رجب ، ذوالقعدہ، ذوالحجہ اور محرم) جب کہ بعد میں شرعی حرمت ختم کردی گئی تھی اور ماہ صیام کو سب سے زیادہ افضل قرار دیا گیا) دنوں کا سردار جمعہ کا دن ہے، کلاموں کا سردار قرآن ہے، قرآن کی سردار سورة البقرہ ہے۔ اور سورة البقرہ کی سردار آیت آیت الکرسی ہے۔ اس میں پچاس کلمہ ہیں اور ہر کلمہ میں پچاس برکتیں ہیں۔ (ابو عبداللہ منصور بن احمد الہروی فی حدیثہ والدیلمی)
ابن عساکر نے اس کو حضرت علی (رض) سے مختصرا روایت کیا ہے آپ (رض) نے فرمایا : کیا تم آیۃ الکرسی کی فضیلت نہیں جانتے ؟ اس میں پچاس کلمے ہیں اور ہر کلمہ میں ستر برکات ہیں۔
روایت میں ایک راوی مجالد بن سعید ہے، امام احمد (رح) فرماتے ہیں، لیس بشیء، ان کا کچھ اعتبار نہیں۔ اور کئی ایک محدثین نے کہا ہے یہ ضعیف ہے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔